உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL Auction 2022 : پہلے دن کی نیلامی کے بعد کیا ہے ٹیموں کا حال ، جانئے کس ٹیم میں کونسا کھلاری ہوا شامل

    IPL Auction 2022 : پہلے دن کی نیلامی کے بعد کیا ہے ٹیموں کا حال ، جانئے کس ٹیم میں کونسا کھلاری ہوا شامل

    IPL Auction 2022 : پہلے دن کی نیلامی کے بعد کیا ہے ٹیموں کا حال ، جانئے کس ٹیم میں کونسا کھلاری ہوا شامل

    IPL 2022 Mega Auction : آئی پی ایل 2022 میگا نیلامی کا پہلا دن ختم ہو گیا ہے ۔ ہفتہ کو پہلے روز مجموعی طور پر 97 کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی ، جس میں 23 کھلاڑیوں کو خریدار نہیں ملا جبکہ 74 کھلاڑی خریدے گئے ۔

    • Share this:
      IPL 2022 Mega Auction : آئی پی ایل 2022 میگا نیلامی کا پہلا دن ختم ہو گیا ہے ۔ ہفتہ کو پہلے روز مجموعی طور پر 97 کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی ، جس میں 23 کھلاڑیوں کو خریدار نہیں ملا جبکہ 74 کھلاڑی خریدے گئے ۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی نیلامی میں کچھ حیران کن چیزیں سامنے آئیں ۔ تمام ٹیموں نے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلاڑی خریدے ۔ دہلی کیپٹلز نے سب سے زیادہ کھلاڑی خریدے جبکہ ممبئی انڈینز نے سب سے کم کھلاڑی خریدے ۔ باقی ٹیموں نے بھی اپنی پلاننگ کے مطابق بولی لگائی جس میں ٹیمیں کبھی کامیاب ہوئیں اور کبھی مایوس۔

      جانئے پہلے دن کے بعد ٹیموں کا کیا حال ہے؟

      چنئی سپر کنگز : کھلاڑی خریدے گئے: 10، بجٹ بیلنس: 20.45 کروڑ،

      اب تک ٹیم : ربتوراج گائیکواڑ، امباتی رائیڈو، معین علی، مہندر سنگھ دھونی، رویندر جڈیجہ ، دیپک چاہر، ڈوین براوو، رابن اتھپا، کے ایم آصف، تشار دیش پانڈے

      دہلی کیپٹلس : خریدا: 13، بجٹ بیلنس: 16.50 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، مچل مارش، ریشبھ پنت، سرفراز خان، کے ایس بھرت، اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، اینریک نارٹجے، کملیش نگر کوٹی، مستفیض الرحمان، اشون ہیبار

      گجرات ٹائٹنز : کھلاڑی خریدے گئے: 10، بجٹ بیلنس: 18.85 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : شبھمن گل، جیسن رائے، ابھینو منوہر، ہاردک پانڈیا، راہل تیوتیا، راشد خان، محمد سمیع ، لوکی فرگوسن، آر سائی کشور، نور احمد ۔

      کولکتہ نائٹ رائیڈرز : کھلاڑی خریدے گئے: 9، بجٹ بیلنس: 12.65 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : وینکٹیش ایئر، نتیش رانا، شریس ائیر، شیلڈن جیکسن، آندرے رسل، سنیل نارائن، پیٹ کمنز، شیوم ماوی، ورون چکرورتی ۔

      لکھنؤ سپر جائنٹس : خریدے گئے کھلاڑی: 11، بجٹ بیلنس: 6.90 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : کے ایل راہل، کوئنٹن ڈی کاک، منیش پانڈے، دیپک ہڈا، مارکس اسٹونیس، کرونال پانڈیا، جیسن ہولڈر، روی بشنوئی، آویش خان، مارک ووڈ، انکت راجپوت

      ممبئی انڈینز : کھلاڑی خریدے گئے : 8، بجٹ بیلنس: 27.85 کروڑ روپے

      روہت شرما، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، ڈیوالڈ بریوس، کیرون پولارڈ، جسپریت بمراہ، ایم اشون، بیسل تھمپی ۔

      پنجاب کنگز : کھلاڑی خریدے گئے : 11، بجٹ بیلنس: 28.65 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : شیکھر دھون، مینک اگروال، جونی بیرسٹو، جیتیش شرما، پربھسمرن سنگھ، شاہ رخ خان، ہرپریت برار، کگیسو ربادا، راہل چاہر، ارشدیپ سنگھ، ایشان پوریل ۔

      راجستھان رائلز : کھلاڑی خریدے گئے: 11، بجٹ بیلنس: 12.15 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : دیو دت پڈیکل، یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، جوس بٹلر، شمرون ہیٹمائر، ریان پیراگ، آر اشون، ٹرینٹ بولٹ، یجویندر چہل، پرسدھ کرشنا ، کے سی کرپپا ۔

      رائل چیلنجرز بنگلورو : کھلاڑی خریدے گئے: 11، بجٹ بیلنس: 9.25 کروڑ روپے

      اب تک ٹیم : فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، انوج راوت، دنیش کارتک، شہباز احمد، ونیندو ہسرنگا، ہرشل پٹیل، جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج، آکاش دیپ

      سن رائزرز حیدرآباد : کھلاڑی خریدے گئے: 13، بجٹ بیلنس: 20.15 کروڑ روپے ۔

      اب تک ٹیم : ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی، کین ولیمسن، نکولس پورن، پریم گرگ، عبدالصمد، واشنگٹن سندر، بھونیشور کمار، جے سچیت، شریس گوپال، کارتک تیاگی، ٹی نٹراجن، عمران ملک ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: