ممبئی: چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کی اتنی خراب کارکردگی کے بارے میں شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا، لیکن آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں اتوار کو یہ دیکھنے کو ملا۔ ٹیم نے شکست کی ہیٹ ٹرک لگائی۔ ٹی20 لیگ کے ایک میچ میں (CSK vs PBKS) پنجاب کنگس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 180 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگس کی ٹیم 18 اوور میں 126 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے پنجاب نے مقابلہ 54 رن سے جیتا۔ پنجاب کی یہ 3 میچوں میں دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے چنئی سپرکنگس کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف بھی شکست ملی تھی۔ نئے کپتان رویندرجڈیجہ (Ravindra Jadeja) اب تک بری طرح ناکام رہے ہیں۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سپرکنگس کی شروعات ایک بار پھر خراب رہی۔ دوسرے ہی اوور میں ریتو راج گائیکواڑ ایک رن بناکر تیز گیند باز کگیسو رباڈا کا شکار بنے۔ اگلے اوور میں رابن اتھپا 10 گیندوں پر 13 رن بناکر ویبھو اروڑہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ تیزگیند باز ویبھو آئی پی ایل ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے بعد اترے معین علی کھاتہ تک نہیں کھول سکے اور ویبھو کا ہی شکار بنے۔ ٹیم نے 22 رنوں پر تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔
جڈیجہ اور رائیڈو بھی ہوئے ناکامکپتان رویندر جڈیجہ بھی بلے سے کمال نہیں دکھا سکے۔ وہ تین گیند پر صفر رن بناکر تیز گیند باز ہرش دیپ سنگھ کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد امباتی رائیڈو کو اوڈین اسمتھ نے آوٹ کیا۔ انہوں نے 13 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی نصف ٹیم 36 رنوں کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ اس کے بعد ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور شیوم دوبے نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں۔IPL 2022: پنجاب کنگس میں طوفانی بلے باز کی واپسی، آج بنا سکتا ہے 500 باونڈری کا ریکارڈشیوم دوبے اور دھونی نے کی نصف سنچری شراکت5 وکٹ جلدی گرنے کے بعد دھونی اور شیوم دوبے نے چھٹے وکٹ کے لئے 62 رن جوڑ کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن اسپنر لیونگسٹون نے دو گیندوں پر شیوم دوبے اور براوو کو آوٹ کرکے میچ ہی ختم کردیا۔ شیوم دوبے نے 30 گیندوں پر 57 رن بنائے۔ پانچ چوکا اور تین چھکا لگایا۔ براوو کھاتہ تک نہیں کھول سکے۔ پریٹوریس 8 رن بناکر لیگ اسپنر راہل چاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ٹیم نے 8 واں وکٹ 107 رنوں کے اسکور پر کھویا۔
اس کے بعد ایس ایم دھونی 28 گیندوں پر 23 رن بناکر راہل کا دوسرا شکار بنے۔ انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ جارڈن 5 رن بناکر دیپک چاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ پنجاب نے 6 گیند بازوں کو آزمایا اورسبھی نے کم ازکم ایک وکٹ حاصل کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔