IPL 2022 Head to Head: کے کے آر کیلئے مشکل رہی ہے سی ایس کے کی رکاوٹ کو پار کرنا، جانئے کہتے ہیں اعداد و شمار
Chennai Super Kings vs Kolkata Knight Riders : آئی پی ایل 2022 کا آغاز ہفتہ کو چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ہیں، جہاں سی ایس کے نے کے کے آر کو شکست دے کر چوتھا خطاب جیتا تھا۔
Chennai Super Kings vs Kolkata Knight Riders : آئی پی ایل 2022 کا آغاز ہفتہ کو چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ہیں، جہاں سی ایس کے نے کے کے آر کو شکست دے کر چوتھا خطاب جیتا تھا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 کا آغاز ہفتہ کو چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ سے ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن کی فائنلسٹ ہیں، جہاں سی ایس کے نے کے کے آر کو شکست دے کر چوتھا خطاب جیتا تھا۔ آئی پی ایل میں اب تک چنئی اور کولکاتہ کے درمیان کھیلے گئے تمام میچوں میں سی ایس کے کو برتری حاصل رہی ہے۔
اعداد و شمار واضح طور پر کہتے ہیں کہ کے کے آر کے لئے سی ایس کے کے چیلنج پر قابو پانا کبھی بھی آسان نہیں رہا ہے ۔ تاہم اس مرتبہ دونوں ٹیمیں نئے کپتان کی قیادت میں میدان میں اتریں گی۔ چنئی کی قیادت رویندر جڈیجہ کریں گے تو وہیں کولکاتہ کی قیادت شریس ایئر کے ہاتھوں میں ہوگی۔
پچھلے سیزن میں کے کے آر نے گنوائے تھے تینوں میچ
دونوں ٹیموں کے ہیڈ ٹو ہیڈ کی بات کریں تو دونوں کے درمیان کل 26 میچ کھیلے گئے ہیں ، جن میں سے 17 میچ چنئی نے جیتے اور 8 میچ کولکتہ نے جیتے تھے ۔ جبکہ ایک میچ برابر رہا تھا ۔ آئی پی ایل 2021 میں دونوں ٹیمیں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں۔ چنئی کی ٹیم تینوں میچوں میں حاوی رہی۔ ان 3 میچوں میں سے ایک وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں ایم ایس دھونی کی قیادت میں سی ایس کے نے 220 رنز بنائے جس کے جواب میں کے کے آر نے 202 رنز بنائے تھے ۔
پچھلے 5 میچوں میں کے کے آر ایک ہی میچ میں سی ایس کے پر جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ کے کے آر کے خلاف سی ایس کے کا سب سے زیادہ اسکور 220 رنز ہے، جب کہ کم از کم اسکور 55 رنز ہے۔ وہیں سی ایس کے کے خلاف کے کے آر کا سب سے زیادہ اسکور 202 رنز ہے، جبکہ 61 کم از کم اسکور ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔