உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ممبئی انڈینز نے سی ایس کے کو روندا، روہت شرما نے دھونی کو آئی پی ایل سے کیا باہر

    IPL 2022: ممبئی انڈینز نے سی ایس کے کو روندا، روہت شرما نے دھونی کو آئی پی ایل سے کیا باہر (PTI)

    IPL 2022: ممبئی انڈینز نے سی ایس کے کو روندا، روہت شرما نے دھونی کو آئی پی ایل سے کیا باہر (PTI)

    CSK vs MI: چنئی سپر کنگز کی ٹیم بھی آئی پی ایل 2022 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ممبئی انڈینز نے ٹی ٹوینٹی لیگ کے 59ویں میچ میں سی ایس کے کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    • Share this:
      ممبئی : چنئی سپر کنگز کی ٹیم بھی آئی پی ایل 2022 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ ممبئی انڈینز نے ٹی ٹوینٹی لیگ کے 59ویں میچ میں سی ایس کے کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 12 میچوں میں 8ویں شکست ہے۔ ممبئی پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے ۔ میچ میں ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے سی ایس کے کی ٹیم 16 اوور میں صرف 97 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان ایم ایس دھونی نے سب سے زیادہ ناٹ آوٹ 36 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم تیز گیند باز ڈینیئل سیمس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ممبئی نے 14.5 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ یہ ٹیم کی 12 میچوں میں تیسری جیت ہے ۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری 5 مرتبہ کی چیمپئن ممبئی کی ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے پہلے ہی اوور میں ایشان کشن کو آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 5 گیندوں میں 6 رنز بنائے۔ اس کے بعد روہت شرما نے کچھ اچھے شاٹس لگائے۔ لیکن وہ بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 14 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد سمرن جیت سنگھ کی گنید پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 4 چوکے لگائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : چنئی سپرکنگس کو بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ چوٹ کے سبب IPL 2022 سے باہر


      مکیش چودھری نے 5ویں اوور میں ممبئی انڈینز کو دوہرا جھٹکا دیا۔ تیسری گیند پر انہوں نے ڈینیئل سیمس کو آؤٹ کردیا ۔ انہوں نے 6 گیندوں میں ایک رن بنائے ۔ اس کے بعد 5ویں گیند پر ٹرسٹن اسٹبس صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ اب ٹیم کا 4 وکٹوں پر 33 اسکور ہوگیا ۔ ایسے میں میچ دلچسپ ہونے کا امکان تھا، لیکن تلک ورما اور ہریتھک شوکین نے 48 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : راشد خان نے T20کرکٹ میں پورے کئے سب سے تیز 450 وکٹ، خطرے میں عمران طاہر کا بڑا ریکارڈ


      اس سے پہلے ٹاس ہارنے کر پہلے کھیلنے کے لیے اتری سی ایس کے کو پہلے ہی اوور میں 2 بڑے جھٹکے لگے۔ ڈیون سیمس نے ڈیون کانوے اور معین علی کو آؤٹ کردیا ۔ دونوں بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ رابن اتھپا اور ریتوراج گائیکواڑ صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔ امباتی رائیڈو بھی صرف 10 رنز بنا سکے۔ ٹیم 29 رنز پر 5 بڑی وکٹیں گنوا چکی تھی ۔

      ایم ایس دھونی نے ایک طرف سے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 100 رنز کے قریب پہنچا دیا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر ناٹ آوٹ 36 رنز بنائے۔ 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ سی ایس کے کی جانب سے 7 بلے باز دوہرے ہندسے کو چھو نہیں سکے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: