உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو

    IPL 2022: عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    IPL 2022: عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    IPL 2022 : ایک کوچ ہمیشہ خوش ہوتا ہے جب اس کا شاگرد کسی اہم میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ایک کوچ ہمیشہ خوش ہوتا ہے جب اس کا شاگرد کسی اہم میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ہوا ۔ اس میچ میں حیدر آباد کے گیند بازی کوچ ڈیل اسٹین اس وقت خوشی سے اپنی کرسی سے اچھل پڑے جب عمران ملک نے کولکاتہ کے کپتان شریس ایئر کو اپنی تیز رفتار یارکر پر کلین بولڈ کردیا۔ اب اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی


      یہ واقعہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے 10ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا۔ عمران ملک کی اس گیند پر آف سائیڈ پر شاٹ کھیلنے کے لیے ایئر تھوڑا لیگ سائیڈ کی طرف گئے ، لیکن اس کا احساس کرتے ہوئے عمران نے اسٹمپ کی طرف نشانہ بناتے ہوئے 149 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یارکر ڈال دی ۔ جب تک ائیر اس گیند کو دیکھ اور سمجھ پاتے ، ان کے اسٹمپ بکھر چکے تھے۔ یہ دیکھ کر حیدرآباد ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں بیٹھے گیند بازی کوچ ڈیل اسٹین خوشی سے اپنی سیٹ سے اچھل پڑے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری


      عمران یہیں نہیں رکے، انہوں نے ایک اور وکٹ لے کر سن رائزرز حیدرآباد کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ انہوں نے کولکاتہ کی اننگز کے 13ویں اوور میں وکٹ کیپر بلے باز شیلڈن جیکسن کو اپنا شکار بنایا۔ عمران نے اس میچ میں کفایتی گیند بازی کی ۔ انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عمران نے اس میچ میں نہ صرف ایئر کو بلکہ آل راؤنڈر آندرے رسل کو بھی اپنی تیز گیند بازی سے پریشان کیا ۔

      اس میچ میں کولکاتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد نے جیت کا ہدف 13 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ حیدرآباد کی جانب سے راہل ترپاٹھی نے 71 اور ایڈن مارکرم نے 68 رنز بنائے۔ اس سیزن میں حیدرآباد کی یہ مسلسل تیسری جیت رہی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: