உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوبال تنازع: ریشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو ملی یہ بڑی 'سزا'، DC کے اسسٹنٹ کوچ ہوئے معطل

    نوبال تنازع: ریشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو ملی یہ بڑی 'سزا'، DC کے اسسٹنٹ کوچ ہوئے معطل (PIC-PTI)

    نوبال تنازع: ریشبھ پنت اور شاردل ٹھاکر کو ملی یہ بڑی 'سزا'، DC کے اسسٹنٹ کوچ ہوئے معطل (PIC-PTI)

    IPL 2022 : دہلی کیپٹلس کے کپتان ریشبھ پنت کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں نو بال پر امپائر کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنے اور میچ میں رکاوٹ ڈالنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے ۔ پنت پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی کیپٹلس کے کپتان ریشبھ پنت کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں نو بال پر امپائر کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنے اور میچ میں رکاوٹ ڈالنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے ۔ پنت پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یعنی ان کی پوری میچ فیس کاٹ لی گئی ہے۔ پنت کے علاوہ دہلی کیپٹلس کے گیند باز شاردل ٹھاکر اور اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس جھگڑے کے دوران آمرے میدان میں چلے گئے تھے ۔ ان پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : میچ میں ہوا تنازع، کوچ کپتان سب امپائر سے بھڑے، اسٹیڈیم میں مچا 'چیٹر چیٹر' کا شور، دیکھئے ویڈیو


      آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاردل ٹھاکر پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پنت نے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت آرٹیکل 2.7 کے لیول 2 کی خلاف ورزی کا الزام قبول کر لیا ہے۔ شاردل کو میچ میں ریشبھ پنت کی حمایت کرنے پر آرٹیکل 2.8 کے لیول 2 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ٹھاکر نے بھی اپنی سزا کو قبول کر لیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ایم ایس دھونی کا 51 واں چھکا اور ملی دلچسپ جیت، جڈیجہ نے میدان پر کیا سیلوٹ


      جانئے کیا ہے پورا معاملہ

      دہلی کیپٹلس کو آخری اوور میں 36 رنز درکار تھے۔ پاویل نے میکائے کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے۔ اس طرح دہلی کو آخری تین گیندوں میں 18 رنز درکار تھے۔ ایسے میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کلدیپ نے امپائر کی طرف اشارہ کیا اور آخری گیند کا ری پلے دیکھنے کو کہا ، کیونکہ اگر یہ کمر سے اوپر ہوتی تو نو بال ہو سکتی تھی۔ پاویل نے بھی امپائرز سے بات کرنی شروع کر دی ، لیکن آن فیلڈ امپائرز نے کہا کہ گیند درست ہے۔ پنت نے پھر پاویل اور کلدیپ کو واپس آنے کیلئے کہا۔ اس دوران اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے ان سے بات چیت کی ۔

      اس واقعہ کے دوران دہلی کے کوچنگ اسٹاف کے رکن پروین آمرے بھی میدان پر آئے ، لیکن امپائرز نے انہیں باہر جانے کیلئے کہا ۔ راجستھان کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے کلدیپ کو باہر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ راجستھان کے سلامی بلے باز اور میچ میں 116 رنز بنانے والے جوس بٹلر کو بھی باؤنڈری لائن کے قریب پنت کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: