نئی دہلی: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے مقابلے 26 مارچ سے شروع ہونے ہیں۔ اس سے قبل دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگس (Chennai Super Kings) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پیر میں لگی چوٹ کے سبب تیز گیند باز دیپک چاہر (Deepak Chahar) ٹی20 لیگ کے بیشتر مقابلے نہیں کھیل سکیں گے۔ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے۔ دیپک چاہر کو چنئی نے آکشن میں 14 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کی کپتانی میں چنئی سپر کنگس نے چار بار ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ موجودہ سیزن سے کل 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ فائنل میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے سب سے زیادہ پانچ بار آئی پی ایل کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔
کرک انفو کی خبر کے مطابق، دیپک چاہر کی چوٹ سنگین ہے اور انہیں صحیح ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ٹیم ابھی ان کی چوٹ کے فائنل رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ دیپک چاہر ابھی این سی اے (NCA) میں باز آباد کاری کر رہے ہیں۔ یہ تیز گیند باز نئی گیند سے وکٹ حاصل کرنے میں ماہر ہے۔ دیپک چاہر کو آکشن میں خریدنے میں دہلی کیپٹلس، سن رائزرس حیدرآباد اور راجستھان رائلس نے بھی بڑی دلچسپی دکھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔بولڈ اداکارہ Shraddha Das کے دیسی اوتار نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ، فین بولے کوئی پہنتا اتنی اچھی ساڑییہ بھی پڑھیں۔پاکستان میں ہوا کرکٹروں پر سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ، صدمے سے نہیں ابھر رہا پاکستان کرکٹٹی 20 میں لے چکے ہیں 134 وکٹ29 سال کے تیز گیند باز دیپک چاہر کی کارکردگی ٹی20 میں بہترین رہی ہے۔ وہ اوورآل 118 اننگوں میں 24 کی اوسط سے 134 وکٹ لے چکے ہیں۔ 7 رن دے کر 6 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ وہ تین بار 4 اور دو بار5 وکٹ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک نصف سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ اہم مواقع پر وہ بلے سے بھی کمال کرچکے ہیں۔
دیپک چاہر لمبے وقت سے چنئی سپرکنگس سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ 58 میچوں میں 58 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ وہ شروعاتی 6 اوور میں 42 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ایسے میں وہ نئی گیند سے ٹیم کو بڑی کامیابی دلاتے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے ٹیم کو چمپئن بنانے میں اہم تعاون دیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔