IPL 2022: دہلی کیپٹلس کیلئے بری خبر، چنئی کے خلاف میچ سے پہلے ایک رکن ہوا کورونا پازیٹیو
IPL 2022: دہلی کیپٹلس کیلئے بری خبر، چنئی کے خلاف میچ سے پہلے ایک رکن ہوا کورونا پازیٹیو ۔ (Delhi capitals instagram)
IPL 2022: آئی پی ایل 2022 میں آج شام 7.30 بجے دہلی کیپٹلس کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ لیکن اس میچ سے پہلے ہی دہلی کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کا نیٹ گیندباز کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 میں آج شام 7.30 بجے دہلی کیپٹلس کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ لیکن اس میچ سے پہلے ہی دہلی کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کا نیٹ گیندباز کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق کورونا سے متاثرہ نیٹ گیند باز کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز نے ہوٹل کے کمرے میں ان کے ساتھ رہ رہے گیند باز کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے ۔
بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کے لئے بنائے گئے کورونا پروٹوکول کے تحت دہلی کیپٹلز کو کورونا ٹیسٹ کے ایک اور دور سے گزرنا پڑے گا اور تب تک سبھی کھلاڑی کمروں میں ہی آئیسولیٹ رہیں گے۔ دہلی کیپٹلس کو آج شام ہی نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کرنا ہے۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس نے 10 میں سے 5 میچ جیتے ہیں اور اتنے ہی ہارے ہیں ۔ جبکہ چنئی سپر کنگز 9ویں نمبر پر ہے۔ دہلی کے نیٹ گیند باز کے کورونا متاثر ہونے کی وجہ سے چنئی کے خلاف میچ کا شیڈول متاثر ہوگا یا نہیں ، اس بارے میں کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے پہلے دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کے کنبہ کے فرد کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد وہ کچھ دنوں کیلئے آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ دہلی کیپٹلز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹم سیفرٹ، مچل مارش اور سپورٹ اسٹاف کے 4 ارکان بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے تھے۔ دہلی کیپٹلس اس سیزن میں واحد ٹیم ہے، جس کے کیمپ میں کورونا انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے ٹیم کے میچوں کا شیڈول اور مقام بھی تبدیل کر دیا گیا تھا ۔
دہلی کیپٹلس اور پنجاب کنگز کے درمیان گزشتہ ماہ جو میچ پونے میں کھیلا جانا تھا، اس کو ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ ایسا کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کیا گیا تھا۔ کیونکہ اس میچ کے لئے دونوں ٹیموں کو بس کے ذریعہ طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا اور ایسی صورتحال میں دیگر کھلاڑیوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔