உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: دہلی کیپیٹلس کا کھلاڑی کورونا سے متاثر، کوارنٹائن ہوئی پوری ٹیم، پونے جانا بھی ملتوی!

    IPL 2022: دہلی کیپیٹلس کا کھلاڑی کورونا سے متاثر، کوارنٹائن ہوئی پوری ٹیم، پونے جانا بھی رد!  (Delhi Capitals Instagram)

    IPL 2022: دہلی کیپیٹلس کا کھلاڑی کورونا سے متاثر، کوارنٹائن ہوئی پوری ٹیم، پونے جانا بھی رد! (Delhi Capitals Instagram)

    دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ فیزیو پیٹرک فرہارٹ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایک کھلاڑی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ، جس کے بعد دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ فیزیو پیٹرک فرہارٹ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایک کھلاڑی کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ، جس کے بعد دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کی وجہ سے دہلی نے اگلے میچ کیلئے پونے کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔ کرک بز کی خبر کے مطابق دہلی کیپٹلس کے کھلاڑی اپنے کمروں میں ہیں اور 2 دنوں تک ڈو ٹو ڈور کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا ۔

      فیزیو کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا تھا ، جس میں ایک کھلاڑی متاثر پایا گیا ہے ۔ اس وجہ سے فرنچائزی کو پونے کا سفر موخر کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ دہلی کیپٹلس، جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں نمبر پر ہے، کو اپنا اگلا میچ پنجاب کنگز کے خلاف 20 اپریل کو مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلنا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو


      اس میچ کیلئے ٹیم کو 18 اپریل کو ہی پونے کے لیے روانہ ہونا تھا ، لیکن کورونا کے حملے کے بعد انہیں ہوٹل میں ہی روک دیا گیا  ہے ۔ رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی کورونا کی زد میں آیا ہے۔ آسٹریلیائی آل راؤنڈر میں کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری


      بی سی سی آئی کے ذرائع کے مطابق جن کی رپورٹ کل منفی آئے گی ، وہ پونے جائیں گے۔ وہیں انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ میچ کے دوران بی سی سی آئی نے دہلی کیپٹلس کے کھلاڑیوں کو آر سی بی سے ہاتھ ملانے سے منع کر دیا تھا۔

      بتادیں کہ پچھلے سال بھی کورونا نے آئی پی ایل کو کافی متاثر کیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل 2021 کا انعقاد 2 مرحلوں میں کیا گیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: