IPL 2022 : میچ میں ہوا تنازع، کوچ کپتان سب امپائر سے بھڑے، اسٹیڈیم میں مچا 'چیٹر چیٹر' کا شور، دیکھئے ویڈیو
IPL 2022 : میچ میں ہوا تنازع، کوچ کپتان سب امپائر سے بھڑے، اسٹیڈیم میں مچا 'چیٹر چیٹر' کا شور، دیکھئے ویڈیو ۔ تصویر : ٹویٹر ۔
IPL 2022, DC vs RR : آئی پی ایل 2022 میں جمعہ کو دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ راجستھان نے یہ میچ 15 رنز سے جیتا ، لیکن اس نتیجہ سے زیادہ دہلی کیپٹلس کی اننگز کے دوران نو بال کی چرچا ہو رہی ہے۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 میں جمعہ کو دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ راجستھان نے یہ میچ 15 رنز سے جیتا ، لیکن اس نتیجہ سے زیادہ دہلی کیپٹلس کی اننگز کے دوران نو بال کی چرچا ہو رہی ہے۔ کیونکہ اس سے میچ کا نتیجہ متاثر ہوا اور اس کے بعد ایک بڑا تنازع بھی کھڑا ہو گیا۔ دراصل دہلی کو اس میچ کی آخری 6 گیندوں میں جیت کیلئے 36 رنز درکار تھے۔ روومین پاویل اسٹرائیک پر تھے اور اوبیڈ میکائے اوور ڈالنے کیلئے آئے۔ پاویل نے میکائے کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے۔ لیکن تیسری گیند کو لے کر تنازع ہو گیا۔
یہ گیند فل ٹاس تھی اور پاویل نے کمر کے اوپر گیند کھیلتے ہوئے مڈ وکٹ پر چھکا لگایا تھا ۔ اس وقت نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کلدیپ امپائر کے اس گیند کو نو بال نہ دینے کے فیصلہ سے ناراض ہو گئے اور امپائر سے نو بال چیک کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس کے بعد پاویل بھی امپائر کے پاس پہنچے اور بحث شروع ہوگئی۔ اس کے بعد ایک شخص دہلی کیپٹلز کے ڈگ آؤٹ سے نکل کر گراؤنڈ میں پہنچا اور اس کے بعد ہائی وولٹیج ڈرامہ شروع ہوگیا ۔
دہلی ٹیم کے مطابق میکائے کی گیند کو اونچائی کی وجہ سے نو بال دینا چاہیے تھا۔ لیکن امپائر نے ایسا نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے دہلی کی ٹیم ناراض ہوگئی۔ اس دوران اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھنے والے تماشائیوں نے کچھ ایسا کیا جس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔
دہلی کے کپتان ریشبھ پنت بھی نو بال کی بحث میں اتر آئے اور انہوں نے کلدیپ اور پاویل کو ڈگ آؤٹ سے ہی باہر آنے کا اشارہ دیا۔ تاہم شین واٹسن کے سمجھانے کے بعد پنت نے اپنا فیصلہ بدل لیا اور دونوں بلے باز میدان میں ڈٹے رہے۔ اس کے بعد کلدیپ اور پاول نے امپائر سے نو بال نہ دینے کی وجہ پوچھی۔ یہ بحث کافی دیر تک چلتی رہی۔ اس دوران دہلی کے اسسٹنٹ کوچ پراوین امرے بھی امپائر سے بات کرنے میدان میں آئے۔ دہلی ٹیم کا خیال تھا کہ فیلڈ امپائر کو نو بال کو چیک کرنے کے لیے تھرڈ امپائر کی مدد لینی چاہیے تھی۔
جب یہ سارا ڈرامہ گراؤنڈ پر چل رہا تھا تو اچانک سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے چیٹرچیٹر کا شور مچانا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ تاہم تمام تر تنازعات کے باوجود یہ فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس نہیں گیا اور بالآخر دہلی کو میچ 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔