உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    50 مرتبہ 50 سے زیادہ رنوں کی اننگز، 11 کروڑ روپے بھی ملے ، مگر نہیں کھیلے گا IPL 2022 !

    50 مرتبہ 50 سے زیادہ رنوں کی اننگز، 11 کروڑ روپے بھی ملے ، مگر نہیں کھیلے گا IPL 2022 !  (Photo-Vini/Instagram)

    50 مرتبہ 50 سے زیادہ رنوں کی اننگز، 11 کروڑ روپے بھی ملے ، مگر نہیں کھیلے گا IPL 2022 ! (Photo-Vini/Instagram)

    IPL 2022: آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل (Glenn Maxwell) کو رائل چیلنجرس بنگلورو (Royal Challengers Bangalore) نے گیارہ کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) ٹیم کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں ۔ میکسویل کے کپتان بننے کی چرچا ہے ۔ اس درمیان بڑی خبر آرہی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کی سبھی 10 ٹیمیں طے ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ دنوں ہوئی نیلامی میں 204 کھلاڑیوں کو دس ٹیموں نے 551 کروڑ روپے میں خریدا ۔ اس سے پہلے 33 کھلاڑی ریٹین کئے گئے تھے ۔ یعنی ٹی ٹوینٹی لیگ کے موجودہ سیزن میں کل 237 کھلاڑی کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل (Glenn Maxwell) کو رائل چیلنجرس بنگلورو  (Royal Challengers Bangalore) نے گیارہ کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی  (Virat Kohli) ٹیم کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں ۔ میکسویل کے کپتان بننے کی چرچا ہے ۔ اس درمیان بڑی خبر آرہی ہے ۔ میکسویل مارچ میں شادی کرنے جارہے ہیں ، ایسے میں وہ آئی پی ایل کے شروعاتی مقابلوں سے باہر رہ سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ مارچ کے آخری ہفتہ سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کا امکان ہے ۔

      کرک انفو کی خبر کے مطابق گلین میکسویل شادی کی وجہ سے آئی پی ایل کے شروعاتی میچ اور پاکستان دورہ سے باہر ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے فاکس کرکٹ سے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے شادی اور شیڈیول کو لے کر بات چل رہی تھی ، لیکن اچانک شیڈیول میں تبدیلی کی وجہ سے میں سیریز میں شامل نہیں ہوسکوں گا ۔ خیال رہے کہ میکسویل ابھی میلبورن میں ہی ہیں ۔ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں انہوں نے بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔

      میکسویل کی شادی کا وائرل کارڈ ۔
      میکسویل کی شادی کا وائرل کارڈ ۔


      تمل زبان میں چھپا شادی کا کارڈ وائرل

      گلین میکسویل ہندوستانی منگیتر ونی رمن سے 27 مارچ کو شادی کرسکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کو لے کر کافی چرچا چل رہی ہے ۔ کچھ دنوں پہلے میکسویل اور رمن کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ، جو تمل زبان میں چھپا میں ہے ۔ دونوں نے 2020 میں منگنی کی تھی ۔ ونی تمل کنبہ سے آتی ہیں ، اس کی وجہ سے شادی تمل روایات کے مطابق ہوسکتی ہے ۔

      گلین میکسویل نے 2021 میں ٹی ٹوینٹی لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے 15 میچوں میں 43 کی اوسط سے 513 رن بنائے تھے ۔ چھ نصف سنچریاں بھی بنائی تھیں ۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ تقریبا 144 کا رہا ۔ ان کے اوور آل ٹی ٹوینٹی کریئر کی بات کریں تو انہوں نے 323 اننگز میں 28 کی اوسط سے 7780 رن بنائے ہیں ۔ پانچ سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں اس میں شامل ہیں ۔ یعنی 50 مرتبہ 50 سے زیادہ رن بنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ آف اسپنر نے 120 وکٹیں بھی اپنے نام کی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: