உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کو دلائی چوتھی جیت، راجستھان کو ہراکر ٹیم ٹاپ پر

    IPL 2022: ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کو دلائی چوتھی جیت، راجستھان کو ہراکر ٹیم ٹاپ پر  (PTI)

    IPL 2022: ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کو دلائی چوتھی جیت، راجستھان کو ہراکر ٹیم ٹاپ پر (PTI)

    IPL 2022: گجرات ٹائٹنز کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے 5ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 37 رنز سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 5 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : گجرات ٹائٹنز کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے 5ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 37 رنز سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 5 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔ میچ میں گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 192 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے 87 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ موجودہ سیزن میں یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ اس کے جواب میں راجستھان رائلز کی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 155 رنز ہی بنا سکی ۔ جوس بٹلر نے نصف سنچری بنائی ، لیکن یہ ٹیم کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ راجستھان کی 5 میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم پہلے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔

      ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے تیز شروعات کی ۔ ٹیم نے 2 اوورز میں 28 رنز بنائے۔ تاہم دیودت پڈیکل صفر رن بنا کر آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کا شکار بن گئے۔ نمبر 3 پر اشون کو بھیجا گیا۔ وہ 8 گیندوں پر 8 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کا شکار بنے۔ انہوں نے چھکا بھی لگایا ، لیکن ٹیم کا یہ تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری


      جوس بٹلر نے ایک طرف سے کافی جارحانہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے 24 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ یعنی انہوں نے 50 رنز صرف چوکوں اور چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ یہ ان کی رواں آئی پی ایل سیزن کی دوسری نصف سنچری ہے۔ انہوں نے سنچری بھی بنائی ہے۔ اس دوران کپتان سنجو سیمسن 11 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا کے ڈائریکٹ تھرو پر انہیں پویلین جانا پڑا ۔

      راسی وین ڈیر ڈوسن 6 رنز بنا کر یش دیال کا دوسرا شکار بنے۔ 90 رنز کے بعد 5 وکٹیں گرنے کے بعد شیمرون ہیٹمائر نے جارحانہ شاٹس کھیلنا شروع کیا ۔ انہوں نے 17 گیندوں میں 29 رنز بنائے۔ 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ان کی وکٹ فاسٹ بولر محمد سمیع نے لی ۔ 116 رن پر 6 وکٹ گرنے کے ساتھ ہی راجستھان کی ٹیم میچ سے باہر ہو گئی۔

      راجستھان رائلز کو آخری 5 اوور میں 4 وکٹوں کے ساتھ 63 رنز بنانے تھے۔ اس دوران ریان پیراگ 16 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد فرگوسن کا تیسرا شکار بنے۔ انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ نیشم 15 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے۔ چہل 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ یہ یش دیال کی تیسری وکٹ تھی۔ پرسدھ کرشنا 4 اور کلدیپ سین صفر پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : رکی پونٹنگ نے بتایا : کیوں کلدیپ یادو کو دہلی نے خریدا، کولکاتہ پر بھی کیا طنز


      اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے کیلئے میدان پر اتری ۔ ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی۔ ٹیم نے 15 رنز اور 2 وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر بلے باز میتھیو ویڈ 6 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو وجے شنکر نے 7 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ شبھمن گل بھی کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 14 گیندوں پر 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح ٹیم کا اسکور 3 وکٹوں پر 53 رنز ہوگیا۔

      کپتان ہاردک پانڈیا اور ابھینو منوہر نے چوتھی وکٹ کے لئے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ دونوں نے 55 گیندوں میں 86 رنز بنائے ۔ منوہر 28 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اس دوران پانڈیا نے اس آئی پی ایل کی اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 52 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 154 رہا۔

      ہاردک پانڈیا نے چوتھی وکٹ کے لئے ڈیوڈ ملر کے ساتھ 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 53 رنز بنائے ۔ ملر 14 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کلدیپ سین سب سے مہنگے ثابت ہوئے ۔ انہوں نے 4 اوورز میں 51 رنز دئے اور ایک وکٹ حاصل کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: