உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: عمران ملک کیسے بن سکتے ہیں مزید خطرناک گیندباز؟ سنیل گواسکر نے دیا یہ بڑا مشورہ

    IPL 2022: عمران ملک کیسے بن سکتے ہیں مزید خطرناک گیندباز؟ سنیل گواسکر نے دیا یہ بڑا مشورہ (Instagram)

    IPL 2022: عمران ملک کیسے بن سکتے ہیں مزید خطرناک گیندباز؟ سنیل گواسکر نے دیا یہ بڑا مشورہ (Instagram)

    IPL 2022 : آئی پی ایل 2022 میں اب تک اگر کسی ایک ان کیپڈ گیند باز نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے تو وہ سن رائزرز حیدرآباد کے عمران ملک ہیں۔ 22 سالہ عمران نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں شاندار گیند بازی کی ہے ۔ وہ اب تک 6 میچوں میں 22 کی اوسط سے 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 میں اب تک اگر کسی ایک ان کیپڈ گیند باز نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے تو وہ سن رائزرز حیدرآباد کے عمران ملک ہیں۔ 22 سالہ عمران نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں شاندار گیند بازی کی ہے ۔ وہ اب تک 6 میچوں میں 22 کی اوسط سے 9 وکٹیں لے چکے ہیں۔ عمران نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیز گیند بازی سے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھی عمران سے کافی متاثر ہیں اور انہوں نے اس گیند باز کو اہم مشورہ دیا ہے ۔ اگر عمران اس پر عمل کرلیتے ہیں تو وہ مستقبل میں زیادہ خطرناک گیند باز بن سکتے ہیں ۔

      سنیل گواسکر نے اسٹار اسپورٹس شو 'کرکٹ لائیو' میں کہا کہ عمران ملک اپنی رفتار سے بہت موثر رہے ہیں ، لیکن رفتار سے زیادہ ان کی درستگی نے مجھے زیادہ متاثر کیا ہے۔ بہت سے گیند باز، جو اس رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں، لائن لینتھ برقرار رکھنے سے قاصر رہ جاتے ہیں ، لیکن عمران 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیند کرتے ہوئے بھی بہت کم وائیڈز پھینکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی


      گواسکر نے مزید کہا کہ اگر عمران لیگ سائیڈ کی طرف وائیڈ کو کنٹرول کر لیتے ہیں تو وہ زیادہ خطرناک گیند باز بن جائیں گے۔ کیونکہ اس کا سیدھا مطلب یہ ہو گا کہ وہ ہر وقت اسٹمپ پر گیندبازی کریں گے اور جس طرح کی رفتار ان کے پاس ہے، اس کے لئے ان کی گیندوں کو مارنا آسان نہیں ہوگا۔ اگر وہ وکٹ ٹو وکٹ گیند بازی کرتے ہیں تو وہ کافی حد ایک ناقابل تسخیر گیند باز بننے جارہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری


      بتادیں کہ عمران آئی پی ایل 2022 میں مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کر رہے ہیں۔ وہ گجرات ٹائٹنز کے لاکی فرگوسن (153.9 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے بعد اس سیزن میں 153.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرنے والے دوسرے سب سے تیز گیند باز ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

      اس میچ میں انہوں نے پنجاب کی اننگز کا آخری یعنی 20 واں اوور پھینکا تھا اور اس اوور کی 6 گیندوں میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ جبکہ پنجاب کے بلے باز ارشدیپ سنگھ ، اوور کی آخری گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: