உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 : کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی

    IPL 2022 : کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی (MI Instagram)

    IPL 2022 : کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی (MI Instagram)

    IPL 2022: آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینز کی ٹیم خراب فارم میں چل رہی ہے۔ ٹیم کو لگاتار 5 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ وہ 5ویں میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 12 رنز سے ہار گئی ۔ ٹیم 2014 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی 20 لیگ کے سیزن میں لگاتار 5 میچ ہاری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینز کی ٹیم خراب فارم میں چل رہی ہے۔ ٹیم کو لگاتار 5 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ وہ 5ویں میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 12 رنز سے ہار گئی ۔ ٹیم 2014 کے بعد پہلی مرتبہ ٹی 20 لیگ کے سیزن میں لگاتار 5 میچ ہاری ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب نے 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے تھے۔ کپتان مینک اگروال اور شیکھر دھون نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 186 رنز ہی بنا سکی۔ تیز گیندباز اوڈین اسمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ پنجاب کی 5 میچوں میں تیسری جیت ہے۔ پورے ٹورنامنٹ  میں ممبئی کی گیند بازی فارم میں نظر نہیں آ رہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری


      ہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ لال چند راجپوت نے نیوز 18 ہندی سے بات چیت کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی پلاننگ پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک سال کا پلان نہیں بنا سکتے۔ ایک سال بعد کیا ہوگا، آپ نہیں کہہ سکتے۔ آپ کو ہمیشہ اگلی سیریز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ ممبئی انڈینز نے نیلامی میں انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر کو خریدا تھا ، جب کہ وہ انجری کے باعث رواں سیزن میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ اگلے سیزن میں کھیل سکتے ہیں ۔

      پنجاب کنگز کے خلاف ممبئی انڈینز کی گیندبازی کی بات کریں تو جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر باقی سبھی تیز گیند باز کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔ باسل تھمپی نے 2 وکٹیں ضرور لیں، لیکن انہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دئے۔ ان کی اکنامی 12 کے قریب رہی۔ دوسری جانب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے 4 اوورز میں 44 اور ٹائمل ملز نے 4 اوورز میں 37 رنز دئے۔ میچ میں بمراہ نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ۔ ایسے میں ممبئی کی ہار میں خراب تیز گیندبازی کا کردار بڑا رہا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  رکی پونٹنگ نے بتایا : کیوں کلدیپ یادو کو دہلی نے خریدا، کولکاتہ پر بھی کیا طنز


      ممبئی کے تیز گیند باز پورے ٹورنامنٹ میں خراب فارم سے پریشان رہے ہیں۔ جے دیو انادکٹ نے 2 میچ کھیلے ہیں اور 9 سے زیادہ کی اکنامی کے ساتھ رنز دئے ہیں اور صرف 2 وکٹیں لے سکے ہیں ۔ باسل تھمپی نے 5 میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 9.50 کی اکنامی سے رنز دئے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ٹائمل ملز نے بھلے ہی 4 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں ، لیکن ان کی اکنامی بھی 9.50 سے زیادہ ہے۔ ڈینیئل سیمس نے 3 میچوں میں ایک وکٹ حاصل کئے اور ان کی اکنامی 12 سے اوپر ہے ۔ ٹیم کے آل راؤنڈر کیرن پولارڈ بھی اب تک گیند کے ساتھ اپنا کرشمہ نہیں دکھا سکے ہیں ۔ انہوں نے اب 7 اوورز پھینکے ہیں اور 10 کی اکنامی پر رنز دیے ہیں اور ایک وکٹ لی ہے ۔

      ممبئی انڈینس کی بات کی جائے تو صرف لیگ اسپنر مروگن اشون اور جسپریت بمراہ نے گیند کے ساتھ اثر چھوڑا ہے ۔ اشون نے 5 میچوں میں 5 وکٹ لئے ہیں۔ ان کی اکنامی 8 سے کم ہے ۔ وہیں بمراہ نے 5 میچوں میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی اکنامی بھی 8 سے کم ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: