உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: سنچری بنانے کے بعد سپرمین بنے جوس بٹلر، پکڑا ناممکن کیچ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ! دیکھئے ویڈیو

    IPL 2022: سنچری بنانے کے بعد سپرمین بنے جوس بٹلر، پکڑا ناممکن کیچ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ! دیکھئے ویڈیو (IPL Instagram)

    IPL 2022: سنچری بنانے کے بعد سپرمین بنے جوس بٹلر، پکڑا ناممکن کیچ، دیکھ کر رہ جائیں گے دنگ! دیکھئے ویڈیو (IPL Instagram)

    IPL 2022: جوس بٹلر نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی لیگ کے ایک میچ میں انہوں نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف سنچری بنائی۔ انہوں نے 68 گیندوں میں 100 رنز بنائے۔ 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

    • Share this:
      ممبئی : جوس بٹلر نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی لیگ کے ایک میچ میں انہوں نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف سنچری بنائی۔ انہوں نے 68 گیندوں میں 100 رنز بنائے۔ 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ان کی اننگز کی بنیاد پر راجستھان نے 8 وکٹ پر 193 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 8 وکٹوں پر 170 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح راجستھان نے یہ میچ 23 رنز سے جیت لیا۔ یہ ٹیم کی موجودہ سیزن میں لگاتار دوسری جیت ہے اور ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بٹلر کی طوفانی سنچری سے راجستھان رائلس جیتا، ممبئی کی لگاتار دوسری ہار


      ممبئی انڈینس کی اننگز کا 16 واں اوور لیگ اسپنر یجویندر چہل کر رہے تھے۔ ٹم ڈیوڈ پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈینیئل سیمس نے دوسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلا۔ اس کے بعد کور پر فیلڈنگ کر رہے جوس بٹلر نے مڈ آف کی طرف دوڑ لگادی ۔ اس کے بعد آخر میں انہوں نے چھلانگ لگا کر ایک شاندار کیچ پکڑ کیا ۔ کیچ کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں سپرمین کہنا شروع کردیا۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے بطور فیلڈر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کی وجہ سے ان کی زیادہ تعریف کی جا رہی ہے۔


      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے حاصل کیا اپنا سب سے بڑا ون ڈے ہدف، ہندوستان کے خلاف بھی کیا تھا چار مرتبہ کمال


      بتادیں کہ ٹی ٹوینٹی میں جوس بٹلر کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ انہوں نے 278 اننگز میں 33 کی اوسط سے 7470 رنز بنائے ہیں۔ وہ 3 سنچریاں اور 50 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ یعنی 53 مرتبہ وہ 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ 124 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے ۔ انہوں نے 300 سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔

      وہیں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کی بات کریں تو انہوں نے 80 اننگز میں 35 کی اوسط سے 2140 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے ایک سنچری اور 15 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: