உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: رسل کے دم پر کے کے آر نے پلے آف کی امیدوں کو رکھا برقرار، حیدرآباد کو دی مات

    IPL 2022: رسل کے دم پر کے کے آر نے پلے آف کی امیدوں کو رکھا برقرار، حیدرآباد کو دی مات (PTI)

    IPL 2022: رسل کے دم پر کے کے آر نے پلے آف کی امیدوں کو رکھا برقرار، حیدرآباد کو دی مات (PTI)

    KKR vs SRH: آندرے رسل نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے 61 ویں میچ میں کے کے آر نے سن رائزرس حیدرآباد کو 54 رنز سے شکست دی۔

    • Share this:
      پونے : آندرے رسل نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔ آئی پی ایل 2022 کے 61 ویں میچ میں کے کے آر نے سن رائزرس حیدرآباد کو 54 رنز سے شکست دی۔ حیدرآباد کی یہ لگاتار پانچویں شکست ہے۔ کے کے آر کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کی یہ 12 میچوں میں 7ویں شکست ہے ۔ میچ میں کے کے آر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ رسل نے ناٹ آؤٹ 49 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 8 وکٹوں پر 123 رنز ہی بنا سکی۔ خیال رہے کہ پلے آف میں پہنچنے والی 3 ٹیموں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اب تک صرف گجرات ٹائٹنز کی ٹیم ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 7 ٹیمیں ریس میں ہیں، جب کہ ممبئی اور سی ایس کے باہر ہوچکی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک کو لے کر پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      ہدف کا تعاقب کرنے والی سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کپتان کین ولیمسن کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ وہ 17 گیندوں پر 9 رنز بنانے کے بعد آندرے رسل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد اترے راہل ترپاٹھی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 12 گیندوں پر 9 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے۔ ساوتھی نے ان کا شاندار کیچ اپنی ہی گیند پر پکڑا۔ اس دوران نوجوان بائیں ہاتھ کے بلے باز ابھیشیک شرما نے یقینی طور پر کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔

      حیدرآباد کا اسکور 2 وکٹ پر 72 تھا لیکن 2 اوور میں ٹیم نے 2 وکٹ گنوا دیے اور کے کے آر نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ 12ویں اوور میں ورون چکرورتی نے ابھیشیک کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دوسری جانب جارح مزاج بلے باز نکولسن پورن 13ویں اوور میں آف اسپنر سنیل نارائن کا شکار بنے۔ انہوں نے 3 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔ اس طرح اسکور 4 وکٹوں پر 76 ہو گیا۔ ایڈم مارکرم 25 گیندوں پر 32 رنز بنا کر امیش یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 3 چھکے لگائے۔ حیدرآباد کو آخری 5 اوور میں 78 رنز بنانے تھے اور 5 وکٹیں باقی تھیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک نے کے کے آر کی امیدوں پر پھیرا پانی! رسل اور بلنگس نے بچائی لاج


      آندرے رسل نے 18ویں اوور میں حیدرآباد کو 2 جھٹکے دئے۔ پہلے انہوں نے واشنگٹن سندر کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 9 گیندوں میں 4 رنز بنائے۔ اس کے بعد رسل نے اسی اوور میں ایک رن کے اسکور پر یانسن کو پویلین بھیج دیا۔ 19ویں اوور میں ساوتھی نے ششانک سنگھ کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 12 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔ رسل نے آخری اوور پھینکا اور اس اوور میں 6 رنز بنے۔ رسل نے 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

      اس سے قبل آندرے رسل کی طوفانی اننگز اور سیم بلنگس کے ساتھ ان کی نصف سنچری شراکت کی مدد سے کے کے آر نے ایک مشکل اسکور کھڑا کیا ۔ تیز گیند باز عمران ملک نے 33 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رسل (28 گیندوں پر 49 ناٹ آؤٹ، 3 چوکے، 4 چھکے) اور بلنگس (29 گیندوں پر 34، 3 چوکے، 1 چھکا) نے چھٹی وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت داری کی۔ رسل نے واشنگٹن سندر کی گیند پر آخری اوور میں 3 چھکے لگائے۔ آخری اوور میں مجموعی طور پر 20 رنز بنے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: