உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 : عمران ملک نے کے کے آر کی امیدوں پر پھیرا پانی! رسل اور بلنگس نے بچائی لاج

    IPL 2022 : عمران ملک نے کے کے آر کی امیدوں پر پھیرا پانی! رسل اور بلنگس نے بچائی لاج (Umran Malik Instagram)

    IPL 2022 : عمران ملک نے کے کے آر کی امیدوں پر پھیرا پانی! رسل اور بلنگس نے بچائی لاج (Umran Malik Instagram)

    KKR vs SRH: عمران ملک نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی۔ اس تیز گیند باز نے آئی پی ایل 2022 کے ایک میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں اور بڑا اسکور نہیں بننے دیا۔

    • Share this:
      پونے : عمران ملک نے ایک بار پھر شاندار گیند بازی کی۔ اس تیز گیند باز نے آئی پی ایل 2022 کے ایک میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں اور بڑا اسکور نہیں بننے دیا۔ میچ میں کے کے آر کے کپتان شریس ایئر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے 6 وکٹوں پر 177 رنز بنائے ہیں۔ اس طرح حیدرآباد کو 178 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ اگر کین ولیمسن کی قیادت والی حیدرآباد کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو کے کے آر کی ٹیم پلے آف کی ریس سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن جائے گی۔ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز پہلے ہی اس ریس سے باہر ہوچکی ہیں۔ کے کے آر کی ٹیم پچھلے سیزن میں رنر اپ رہی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران ملک کو لے کر پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      کے کے آر نے اس میچ سے پہلے 12 میچوں میں سے صرف 5 میچ جیتے ہیں، 7 میں اس کو شکست ملی ہے۔ حیدرآباد کے خلاف ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہو سکا۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مارکو یانسن نے دوسرے ہی اوور میں ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں اچھی اننگز کھیلنے والے وینکٹیش ایئر کو 7 رنز کے اسکور پر بولڈ کردیا۔ اس کے بعد نتیش رانا اور اجنکیا رہانے نے 48 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کی کمان سنبھالی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران ملک نے آئی پی ایل تاریخ کی دوسری سب سے تیز گیند پھینکی، توڑا نارکیا کا ریکارڈ


      تاہم عمران ملک نے اپنے پہلے ہی اوور میں کے کے آر کو دو بڑے جھٹکے دئے اور ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ 8ویں اوور کی تیسری گیند پر رانا 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک چوکا اور تین چھکے لگائے۔ عمران نے اوور کی آخری گیند پر رہانے کو بھی پویلین بھیج دیا۔ ششانک سنگھ نے باؤنڈری پر ان کا شاندار کیچ پکڑا۔ انہوں نے 26 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چھکے لگائے ۔ کپتان شریس ایئر ایک مرتبہ پھر فلاپ رہے ۔ وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر عمران ملک کا تیسرا شکار بنے۔ رنکو سنگھ 5 رنز بنانے کے بعد ٹی نٹراجن کا شکار بنے۔ 15 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں پر 119 رنز تھا۔

      94 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد آندرے رسل اور سیم بلنگز نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ اس دوران رسل کے آئی پی ایل میں 2 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے۔ بلنگز 34 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کیا۔ 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رسل 28 گیندوں پر 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ انہوں نے آف اسپنر سندر کے آخری اوور میں 3 چھکے لگائے۔ اس اوور میں 20 رنز بنے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: