IPL 2022: شریس ایئر بنے Kolkata Knight Riders کے نئے کپتان ، مگر آسان نہیں ہوگی راہ
Shreyas Iyer is Kolkata Knight Riders new captain: کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے شریس ائیر (Shreyas Iyer) کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ نائٹ رائیڈرس نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ جیسے ہی کے کے آر (Kolkata Knight Riders) نے آئی پی ایل نیلامی میں شریس ایئر پر 12.25 کروڑ کی بولی لگائی تھی ، تقریبا یہ طے ہوگیا تھا کہ ٹیم انڈیا کے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو ایک بڑی ذمہ داری ملنے والی ہے۔
Shreyas Iyer is Kolkata Knight Riders new captain: کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے شریس ائیر (Shreyas Iyer) کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ نائٹ رائیڈرس نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ جیسے ہی کے کے آر (Kolkata Knight Riders) نے آئی پی ایل نیلامی میں شریس ایئر پر 12.25 کروڑ کی بولی لگائی تھی ، تقریبا یہ طے ہوگیا تھا کہ ٹیم انڈیا کے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو ایک بڑی ذمہ داری ملنے والی ہے۔
نئی دہلی : کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے شریس ائیر (Shreyas Iyer) کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ نائٹ رائیڈرس نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ جیسے ہی کے کے آر (Kolkata Knight Riders) نے آئی پی ایل نیلامی میں شریس ایئر پر 12.25 کروڑ کی بولی لگائی تھی ، تقریبا یہ طے ہوگیا تھا کہ ٹیم انڈیا کے اس ابھرتے ہوئے اسٹار کو ایک بڑی ذمہ داری ملنے والی ہے۔ شریس ایئر اب نہ صرف کے کے آر کے سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے ہیں بلکہ انہیں کپتانی کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے ۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم دو مرتبہ آئی پی ایل کی چیمپئن بن چکی ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ 2012 میں اور دوسری مرتبہ 2014 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ دونوں مرتبہ گوتم گمبھیر ٹیم کے کپتان تھے۔ گوتم گمبھیر کے علاوہ کوئی اور کپتان کے کے آر کو یہ خطاب دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔ شریس ائر چھٹے کھلاڑی ہیں، جنہیں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی کپتانی کا موقع ملنے والا ہے۔ تاہم یہ ان کے لئے کانٹوں کا تاج بھی ثابت ہوسکتا ہے ، کیونکہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم میں اس طرح کی کئی مشکلات ہیں، جن کا حل تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا ۔
🚨 Ladies and gentlemen, boys and girls, say hello 👋 to the NEW SKIPPER of the #GalaxyOfKnights
کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے پہلے کپتان سورو گنگولی تھے۔ سال 2008 میں جب آئی پی ایل شروع ہوا تو شاہ رخ خان ۔ جوہی چاولہ کی ٹیم نے کپتانی دادا کو سونپی تھی ۔ تاہم پہلے سال میں یہ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ اس کے بعد 2009 میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کو کے کے آر کا کپتان بنایا گیا ۔
میک کولم کے کے آر کو خطاب نہیں دلوا سکے۔ اس کے بعد گوتم گمبھیر کو ٹیم کا تیسرا کپتان بنایا گیا۔ ان تینوں کے علاوہ دنیش کارتک اور ایون مورگن بھی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں ۔ گزشتہ سال کے کے آر کی ٹیم مورگن کی کپتانی میں فائنل تک پہنچی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔