உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ڈی کاک کا دھماکہ، لکھنو کی تیسری جیت، پرتھوی شا کی طوفانی اننگز رائیگاں

    IPL 2022: ڈی کاک کا دھماکہ، لکھنو کی تیسری جیت، پرتھوی شا کی طوفانی اننگز رائیگاں  (PTI)

    IPL 2022: ڈی کاک کا دھماکہ، لکھنو کی تیسری جیت، پرتھوی شا کی طوفانی اننگز رائیگاں (PTI)

    LSG vs DC : لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیسری جیت حاصل کی ہے ۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ دہلی کی 3 میچوں میں دوسری شکست ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیسری جیت حاصل کی ہے ۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے میچ میں دہلی کیپٹلز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ دہلی کی 3 میچوں میں دوسری شکست ہے۔ میچ میں دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹ پر 149 رنز بنائے ۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جواب میں لکھنؤ نے 19.4 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ کے کے آر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے۔ دہلی کی ٹیم 7ویں نمبر پر برقرار ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پیٹ کمنس کے طوفان میں اڑگیا ممبئی، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ملی تیسری جیت


      ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے اچھی شروعات کی۔ کپتان کے ایل راہل اور کوئنٹن ڈی کاک نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ ڈی کاک نے اینریک نورکیا کے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک چوکے اور ایک چھکا سمیت 19 رنز بنائے۔ پاور پلے کے 6 اوورز کے بعد ٹیم کا اسکور بغیر کسی وکٹ کے 48 رنز تھا۔ اس دوران راہل 25 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو کا شکار بن گئے ۔ پہلی وکٹ 10ویں اوور میں 73 رنز کے اسکور پر گری ۔

      کوئنٹن ڈی کاک نے 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ موجودہ سیزن میں یہ ان کی دوسری نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سی ایس کے کے خلاف 61 رنز بنائے تھے۔ اس دوران نمبر 3 پر اترنے والے ایون لوئس کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 13 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد آف اسپنر للت یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ للت نے 4 اوور میں صرف 21 رن دئے اور ایک وکٹ لیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : راجستھان رائلس کو بڑا جھٹکا، 2 کروڑ کا گیند باز صرف ایک میچ کھیل کر IPL-2022 سے باہر


      لکھنؤ کے 100 رن 14ویں اوور میں پورے ہوئے۔ ٹیم کو آخری 6 اوورز میں 46 رنز بنانے تھے اور 8 وکٹیں باقی تھیں۔ اینریک نورکیا کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔ انہوں نے 2.2 اوورز میں 36 رنز دئے۔ انہیں دو بیمرز باؤلنگ کرنے پر گیندبازی سے روک دیا گیا تھا ۔ اس دوران ڈی کاک 52 گیندوں پر 80 رنز بنانے کے بعد کلدیپ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 9 چوکے اور 2 چھکے لگائے ۔

      ڈی کاک کے آؤٹ ہونے کے بعد لکھنؤ کو آخری 4 اوور میں جیت کے لئے 28 رنز بنانے تھے۔ دیپک ہڈا اور کرونال پانڈیا کریز پر تھے۔ اس دوران دہلی کے گیند بازوں نے 2 اوور میں صرف 9 رنز دئے اور میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی۔ اب لکھنو کو 12 گیندوں میں 19 رنز بنانے تھے۔ لیفٹ آرم تیز گیند باز مستفیض الرحمان نے 19واں اوور کرایا۔ انہوں نے 14 رنز دئے۔ کرونال پانڈیا نے اس اوور میں چھکا لگایا۔

      آخری اوور میں 5 رنز بنانے تھے۔ گیند باز شاردل ٹھاکر تھے ۔ پہلی گیند پر ہڈا 13 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آیوش بدونی دوسری گیند پر رن نہیں بنا سکے۔ مگر انہوں نے تیسری گیند پر چوکا لگایا اور پھر چوتھی گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلادی ۔ کرونال پانڈیا 14 گیندوں پر 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: