IPL 2022: کے ایل راہل پر لگ سکتی ہے ایک میچ کی پانبدی، ایل ایس جی کو بھاری پڑسکتی ہے ایک اور غلطی، جانئے پورا معاملہ
IPL 2022: کے ایل راہل پر لگ سکتی ہے ایک میچ کی پانبدی، ایل ایس جی کو بھاری پڑسکتی ہے ایک اور غلطی، جانئے پورا معاملہ (PTI)
IPL 2022 : آئی پی ایل 2022 کے اس سیزن میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس 8 میں سے 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں لکھنؤ کا شاندار سفر جاری ہے اور وہ پلے آف کی دوڑ میں باقی ٹیموں کو زبردست مقابلہ دے رہی ہے، لیکن لکھنؤ کے اس سفر کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 کے اس سیزن میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس 8 میں سے 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں لکھنؤ کا شاندار سفر جاری ہے اور وہ پلے آف کی دوڑ میں باقی ٹیموں کو زبردست مقابلہ دے رہی ہے، لیکن لکھنؤ کے اس سفر کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ اگر کپتان کے ایل راہل ایک اور غلطی کرتے ہیں تو ان پر پابندی لگ سکتی ہے۔ کے ایل راہل پابندی لگنے کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں۔
دراصل سلو اوور ریٹ کی وجہ سے راہل کو دو مرتبہ سزا ہو چکی ہے اور آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق اگر کپتان تیسری مرتبہ ایسی غلطی کرتے ہیں تو ان پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ پلے آف کی اصل جنگ اب کافی قریب ہے اور لکھنؤ کی ٹیم اپنے کپتان کو کھونے کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔
در اصل ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل 2022 کے 37ویں میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے راہل پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جب کہ باقی پلیئنگ الیون پر 6 لاکھ روپے یا میچ فیس کا 25 فیصد (جو بھی کم ہو) جرمانہ کیا گیا۔ . یہ دوسری مرتبہ لکھنؤ کی غلطی تھی۔ اس سے قبل ممبئی کے خلاف آئی پی ایل کے 26ویں میچ میں راہل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
حالانکہ اس غلطی کو کرنے والے راہل اکیلے نہیں ہیں۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما بھی اس سیزن میں دو مرتبہ اس غلطی کے مرتکب ہو چکے ہیں اور وہ بھی ایک میچ کی پابندی لگنے کے بہت قریب ہیں۔ قصوروار ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔