IPL 2022: گجرات ٹائنٹنز نے کٹایا پلے آف کا ٹکٹ، لکھنو کو ملی 62 رن سے ہار
IPL 2022: گجرات ٹائنٹنز نے کٹایا پلے آف کا ٹکٹ، لکھنو کو ملی 62 رن سے ہار (PTI)
IPL 2022, LSG vs GT: اسٹار آل راونڈر ہاردنک پانڈیا کی کپتانی والی لیگ کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے منگل کو آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے پلے آف کے لیے ٹکٹ کٹا لیا ۔ اس نے پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے 57ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 62 رنز سے شکست دی۔
نئی دہلی : اسٹار آل راونڈر ہاردنک پانڈیا کی کپتانی والی لیگ کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے منگل کو آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے پلے آف کے لیے ٹکٹ کٹا لیا ۔ اس نے پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے 57ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 62 رنز سے شکست دی۔ شبھمن گل کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کے باوجود گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بنائے لیکن اس کے گیند بازوں نے اس کا کامیابی سے دفاع کرلیا ۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 13.5 اوور میں 82 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گجرات نے 12 میچوں میں اپنی 9ویں جیت درج کی اور اس کے 18 پوائنٹس ہو گئے۔ دوسرے نمبر پر موجود لکھنؤ کے اتنے ہی میچوں میں 8 جیت اور 4 ہار کے بعد 16 پوائنٹس ہیں ۔
گجرات موجودہ سیزن میں پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ان کے لیے اوپنر شبھمن گل نے 49 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ اس کے بعد اسٹار اسپنر اور نائب کپتان راشد خان نے 3.5 اوورز میں 24 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد کے علاوہ یش دیال اور سائی کشور نے 2-2 جبکہ تیز گیند باز محمد سمیع نے 1 وکٹ حاصل لیا ۔ لکھنؤ کے لیے دیپک ہڈا (27) نے سب سے زیادہ رنز بنائے ، جو 9ویں وکٹ کے طور پر پویلین لوٹے۔ دیپک نے 26 گیندیں کھیلیں اور 3 چوکے لگائے ۔
اس سے قبل سلامی بلے باز شبھمن گل نے نصف سنچری بنائی ۔ آویش خان کی قیادت میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات کو 4 وکٹوں پر صرف 144 رنز بنانے دیا ۔ آویش سپر جائنٹس کے سب سے کامیاب گیند باز رہے ۔ انہوں نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
محسن خان نے انتہائی کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ کرونال پانڈیا نے 24 رنز دئے لیکن انہیں کوئی وکٹ نہیں ملی۔ جیسن ہولڈر مہنگے ثابت ہوئے، چار اوورز میں 41 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔