உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 : اشون کی نصف سنچری رائیگاں، مارش ۔ وارنر کے دم پر دہلی نے راجستھان کو ہرایا، پلے آف کی امیدیں برقرار

    IPL 2022 : اشون کی نصف سنچری رائیگاں، مارش ۔ وارنر کے دم پر دہلی نے راجستھان کو ہرایا، پلے آف کی امیدیں برقرار (PIC.Dc/Instagram)

    IPL 2022 : اشون کی نصف سنچری رائیگاں، مارش ۔ وارنر کے دم پر دہلی نے راجستھان کو ہرایا، پلے آف کی امیدیں برقرار (PIC.Dc/Instagram)

    RR vs DC Match Report: ریشبھ پنت کی کپتانی والی دہلی کیپٹلس کے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب راجستھان کی 12 میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔ راجستھان کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    • Share this:
      نوی ممبئی: مچیل مارش اور ڈیوڈ وارنر کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل کے 58ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دہلی کی 12 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ ریشبھ پنت کی کپتانی والی دہلی کیپٹلس کے 12 پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب راجستھان کی 12 میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔ راجستھان کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راشد خان نے T20کرکٹ میں پورے کئے سب سے تیز 450 وکٹ، خطرے میں عمران طاہر کا بڑا ریکارڈ


      راجستھان رائلز کی جانب سے دئے گئے 161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کی ٹیم نے 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ دہلی کیپٹلس کی جانب سے مچیل مارش نے 62 گیندوں میں 89 رنز بنائے ، جس میں 5 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ ڈیوڈ وارنر نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 52 رنز بنائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہم نے ہار مان لی، یہاں کمزوروں کی جگہ نہیں، گوتم گمبھیر نے لگائی کلاس


      دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ان کا پہلا وکٹ اننگز کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر گرگیا ۔ سلامی بلے باز شریکر بھرت کو تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرا کر دہلی کو پہلا جھٹکا دیا۔ بھرت کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ دہلی نے مارش کی شکل میں اپنا دوسرا وکٹ گنوایا۔ انہیں یجویندر چہل کی گیند پر کلدین سین نے کیچ آوٹ کیا ۔ مارش نے وارنر کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 144 رنز کی شراکت داری کی۔

      اس سے پہلے روی چندرن اشون (50 رنز) کی نصف سنچری اور دیودت پڈیکل کے 48 رنز کی مدد سے راجستھان رائلز نے 6 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ اشون (38 گیندیں، چار چوکے، دو چھکے) اور پڈیکل (30 گیندیں، چھ چوکے، دو چھکے) کے علاوہ صرف یشسوی جیسوال (19) اور راسی وین ڈیر ڈوسن (ناٹ آؤٹ 12) ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: