உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ایم ایس دھونی کا 51 واں چھکا اور ملی دلچسپ جیت، جڈیجہ نے میدان پر کیا سیلوٹ

    IPL 2022: ایم ایس دھونی کا 51 واں چھکا اور ملی دلچسپ جیت، جڈیجہ نے میدان پر کیا سیلوٹ (PTI)

    IPL 2022: ایم ایس دھونی کا 51 واں چھکا اور ملی دلچسپ جیت، جڈیجہ نے میدان پر کیا سیلوٹ (PTI)

    IPL 2022: ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 155 رنز بنائے ۔ چنئی نے 7 وکٹ پر 156 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اسے جیت کیلئے آخری گیند پر 4 رنز بنانے تھے اور دھونی نے جے دیو انادکٹ کی گیند پر چوکا لگادیا ۔

    • Share this:
      ممبئی : ایم ایس دھونی نے آخر کار دکھا دیا کہ انہیں دنیا کا بہترین فنشر کیوں کہا جاتا ہے۔ 20 ویں اوور کی آخری 4 گیندوں پر 16 رنز بنا کر انہوں نے آئی پی ایل 2022 کے ایک میچ میں چنئی سپر کنگز کو سنسنی خیز جیت دلائی۔ 40 سال 288 دن کے دھونی نے ٹی ٹوینٹی لیگ کے 15 ویں سیزن کے آغاز سے قبل سی ایس کے کی کپتانی چھوڑ دی تھی۔ تب کہا جا رہا تھا کہ وہ پہلے جیسا پرفارم نہیں کر پا رہے ہیں ، اس وجہ سے انہوں نے رویندر جڈیجہ کو یہ ذمہ داری دی ہے۔ لیکن انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف 13 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رنز بنائے اور ٹیم کو ایک بڑی جیت دلائی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 215 تھا۔ انہوں نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ممبئی کی یہ مسلسل 7ویں شکست ہے۔ وہیں یہ چنئی کی دوسری جیت ہے ۔ ممبئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 155 رنز بنائے ۔ چنئی نے 7 وکٹ پر 156 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اسے جیت کیلئے آخری گیند پر 4 رنز بنانے تھے اور دھونی نے جے دیو انادکٹ کی گیند پر چوکا لگادیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شاہین آفریدی نے دو گیندوں پر جھٹکے دو وکٹ، بولڈ ہونے کے بعد ہکا بکا رہ گئے لابوشین، دیکھئے VIDEO


      میچ کے آخری اوور میں سی ایس کے کو جیت کیلئے 17 رنز بنانے تھے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے پہلی گیند پر پریٹوریئس کو آؤٹ کر کے ممبئی کے لیے راہ آسان کرنے کی کوشش کی۔ دوسری گیند پر ڈوین براوو نے ایک رن لیا۔ اب سی ایس کے کو 4 گیندوں میں 16 رنز درکار تھے۔ دھونی نے لانگ آف پر تیسری گیند پر چھکا لگایا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں 20ویں اوور میں یہ ان کا 51واں چھکا تھا۔ کوئی اور بلے باز 20ویں اوور میں ان سے زیادہ چھکے نہیں لگا سکا ہے ۔ انہوں نے چوتھی گیند پر چوکا لگایا۔ 5 ویں گیند پر 2 رنز لئے اور آخری گیند پر انہوں نے شارٹ فائن لیگ پر چوکا لگا کر جیت دلائی۔

      جڈیجہ نے ختم ہونے کے بعد انہوں نے دھونی کو میدان پر ہی سیلوٹ کیا۔ تصویر : ٹویٹر ۔
      جڈیجہ نے ختم ہونے کے بعد انہوں نے دھونی کو میدان پر ہی سیلوٹ کیا۔ تصویر : ٹویٹر ۔


       

      یہ بھی پڑھئے : کے ایل راہل کو لگا دوہرا جھٹکا، آر سی بی سے ہار کے بعد کپتان کو ملی یہ 'سزا'


      بطور کپتان رویندر جڈیجہ کی آئی پی ایل میں یہ دوسری جیت تھی۔ میچ ختم ہونے کے بعد انہوں نے دھونی کو میدان پر ہی سیلوٹ کیا۔ یہی نہیں پوری ٹیم نے دھونی کو گلے لگایا۔ سی ایس کے کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے 19 رن پر 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئے گئے ۔ یہ ان کا آئی پی ایل کا ڈیبیو سیزن ہے ۔ پچھلے سال وہ آر سی بی کے نیٹ گیند باز تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: