உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: ممبئی انڈینس نے توڑا دہلی کیپیٹلز کا خواب، رائل چیلنجرس بنگلورو پلے آف میں

    IPL 2022: ممبئی انڈینس نے توڑا دہلی کیپیٹلز کا خواب، رائل چیلنجرس بنگلورو پلے آف میں (Twitter/Mumbai Indians)

    IPL 2022: ممبئی انڈینس نے توڑا دہلی کیپیٹلز کا خواب، رائل چیلنجرس بنگلورو پلے آف میں (Twitter/Mumbai Indians)

    IPL 2022, MI vs DC Highlights: ریکارڈ 5 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ممبئی انڈینس نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے اپنے آخری لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت سے دہلی کو بڑا نقصان ہوا، کیونکہ اس کے پلے آف کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ تاہم رائل چیلنجرز بنگلورو کو بڑا فائدہ ملا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ریکارڈ 5 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ممبئی انڈینس نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن کے اپنے آخری لیگ میچ میں دہلی کیپٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت سے دہلی کو بڑا نقصان ہوا، کیونکہ اس کے پلے آف کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ تاہم رائل چیلنجرز بنگلورو کو بڑا فائدہ ملا۔ بنگلورو نے اب پلے آف کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے ، جس کے ساتھ ہی پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں بنگلورو کی ٹیم ممبئی انڈینس کو سپورٹ کر رہی تھی۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم نے جیت کے ساتھ سیزن کو الوداع کہا ۔

      پلے آف میں پہنچنے والی چار ٹیمیں گجرات ٹائٹنز، راجستھان رائلز ، لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلورو ہیں۔ بنگلور کی ٹیم ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس نے 14 میں سے 8 میچ جیتے اور 16 پوائنٹس حاصل کیے۔ لکھنؤ اور راجستھان نے 9-9 میچ جیتے جبکہ گجرات نے 14 میں سے 10 میچ جیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ گجرات اور لکھنؤ پہلی بار اس لیگ میں داخل ہوئے ہیں اور اپنے پہلے ہی سیزن میں پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز 24 مئی کو کوالیفائر 1 میں آمنے سامنے ہوں گے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور 25 مئی کو ایلیمینیٹر میں آمنے سامنے ہوں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی بلے باز فخر زماں نے اپنی 210 رنوں کی اننگ کا ڈالر سے کیوں کیا موازنہ؟


      وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے اس 69ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے 7 وکٹوں پر 159 رنز بنائے جس کے بعد ممبئی نے ہدف 5 گیندیں باقی رہتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دہلی کو 14 میچوں میں 7ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیزن سے اس کی رخصتی بھی ختم ہوگئی۔ ممبئی نے 14 میچوں میں چوتھی جیت درج کی۔ حالانکہ ممبئی کی ٹیم 10 ٹیموں کے ٹیبل میں سب سے نیچے رہی۔

      160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 35 گیندوں میں 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ڈیولڈ بریوس نے 33 گیندوں پر 1 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ ایشان اور بریوس نے دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیا 160 کلومیٹر کی رفتار سےگیند بازی کےلئےٹرک کھینچنے پڑتے ہیں؟ شعیب اختر نے بتایا فارمولہ


      اس کے بعد ٹم ڈیوڈ نے 34 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 11 گیندوں میں 2 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ تلک ورما 19ویں اوور کی 5ویں گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 17 گیندیں کھیلیں اور 1 چوکا، 1 چھکا لگا کر 21 رنز بنائے۔ تلک اور ٹم ڈیوڈ نے چوتھی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری کی۔ دہلی کے اینریک نورکھیا اور شاردول ٹھاکر نے 2،2 جبکہ کلدیپ یادیو نے 1 وکٹ حاصل کی۔

      اس سے قبل تیز گیند باز بمراہ کی 3 وکٹوں کی مدد سے ممبئی انڈینز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کو 7 وکٹوں پر 159 رنز تک محدود کردیا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ممبئی کے گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بمراہ نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی کا اسکور 8.4 اوور میں چار وکٹ پر 50 رنز تھا، لیکن روومن پاول نے 34 گیندوں پر 43 اور کپتان ریشبھ پنت نے 33 گیندوں میں 39 رنز بنائے۔

      پاول اور کپتان پنت نے 44 گیندوں میں 75 رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ممبئی کی جانب سے رمندیپ سنگھ نے 2 اوور میں 29 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: