IPL 2022, No Ball Controversy: آخر کیوں اتنے ہنگامہ کے باوجود تھرڈ امپائر کے پاس نہیں بھیجا گیا معاملہ؟
IPL 2022, No Ball Controversy: آخر کیوں اتنے ہنگامہ کے باوجود تھرڈ امپائر کے پاس نہیں بھیجا گیا معاملہ؟ (Delhi Capitals Instagram)
DC vs RR: دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے 34ویں میچ میں کافی ہنگامہ ہوا۔ میچ کے آخری اوور میں دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت ڈگ آؤٹ میں بیٹھے بیٹھے ایک گیند کو لے کر اتنے بھڑک اٹھے کہ انہوں نے اپنے بلے بازوں کو میدان چھوڑ کر واپس آنے کا اشارہ کردیا ۔
نئی دہلی : دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے 34ویں میچ میں کافی ہنگامہ ہوا۔ میچ کے آخری اوور میں دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت ڈگ آؤٹ میں بیٹھے بیٹھے ایک گیند کو لے کر اتنے بھڑک اٹھے کہ انہوں نے اپنے بلے بازوں کو میدان چھوڑ کر واپس آنے کا اشارہ کردیا ۔ یہاں تک کہ اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے بھی میچ کے دوران خود امپائرز سے بات کرنے گراؤنڈ پہنچ گئے تھے ۔ اس ہنگامہ کو اس سیزن کا پہلا بڑا تنازعہ سمجھا جارہا ہے ۔
در اصل دہلی کیپٹلس کو آخری اوور میں 36 رنز درکار تھے۔ پاویل نے میکائے کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے۔ اس طرح دہلی کو آخری تین گیندوں میں 18 رنز درکار تھے۔ ایسے میں نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے کلدیپ نے امپائر کی طرف اشارہ کیا اور آخری گیند کا ری پلے دیکھنے کو کہا ، کیونکہ اگر یہ کمر سے اوپر ہوتی تو نو بال ہو سکتی تھی۔ پاویل نے بھی امپائرز سے بات کرنی شروع کر دی ، لیکن آن فیلڈ امپائرز نے کہا کہ گیند درست ہے۔ پنت نے پھر پاویل اور کلدیپ کو واپس آنے کیلئے کہا۔ اس دوران اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن نے ان سے بات چیت کی ۔
اس واقعہ کے دوران دہلی کے کوچنگ اسٹاف کے رکن پروین آمرے بھی میدان پر آئے ، لیکن امپائرز نے انہیں باہر جانے کیلئے کہا ۔ راجستھان کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے کلدیپ کو باہر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔ راجستھان کے سلامی بلے باز اور میچ میں 116 رنز بنانے والے جوس بٹلر کو بھی باؤنڈری لائن کے قریب پنت کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔
اس کے بعد سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ اتنا ہنگامہ ہونے کے باوجود معاملہ تھرڈ امپائر کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔ تو بتادیں کہ قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائر آؤٹ ہونے کے فیصلہ کے علاوہ دوسرے فیصلوں کو تھرڈ امپائر کو نہیں بھیج سکتا ۔
آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق میدانی امپائر صرف آؤٹ ہونے اور فرنٹ فٹ نوبال کو ہی تھرڈ امپائر کے پاس بھیج سکتا ہے۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق تھرڈ امپائر نو بال کی جانچ تبھی کرسکتا جب اس گیند پر کوئی وکٹ گری ہو۔ کھیل کے حالات کو دیکھتے ہوئے نتن مینن اور نکھل پٹوردھن کے پاس قوانین کے مطابق کھیلنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔