IPL 2022 Points Table: پلے آف کی تصویر ہوئی صاف، گجرات ٹاپ پر، جانئے دیگر ٹیموں کا حال
IPL 2022 Points Table: پلے آف کی تصویر ہوئی صاف، گجرات ٹاپ پر، جانئے دیگر ٹیموں کا حال (PTI)
IPL 2022 Points Table: آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں 44 میچوں کے بعد اب پلے آف کی تصویر واضح ہوتی جارہی ہے۔ گجرات ٹائٹنز 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ اسے ابھی پانچ اور میچز کھیلنے ہیں۔ ایک اور جیت کے ساتھ پلے آف میں اس کی جگہ تقریباً یقینی ہو جائے گی۔
نئی دہلی : ہفتہ کو آئی پی ایل میں ڈبل ہیڈر میچ کھیلے گئے۔ دن کے پہلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ تو وہیں شام کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے اپنی جیت کا کھاتہ کھول دیا۔ گجرات کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے جبکہ ممبئی سب سے نیچے ہے۔ آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں 44 میچوں کے بعد اب پلے آف کی تصویر واضح ہوتی جارہی ہے۔ گجرات ٹائٹنز 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ اسے ابھی پانچ اور میچز کھیلنے ہیں۔ ایک اور جیت کے ساتھ پلے آف میں اس کی جگہ تقریباً یقینی ہو جائے گی۔ وہیں راجستھان رائلز کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے اور لکھنؤ سپر جائنٹس تیسرے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس ہیں۔
راجستھان رائلز کے سلامی بلے باز جوس بٹلر کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بھلے ہی ان کی ٹیم کو ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، لیکن بٹلر نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ جوس بٹلر نے 9 میچوں میں 566 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے خلاف 67 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔
یجویندر چہل نے ممبئی کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی، حالانکہ وہ اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔ وہ اب تک 9 میچوں میں 19 وکٹیں لے چکے ہیں۔
دوسرے نمبر پر دہلی کیپٹلس کے کلدیپ یادو ہیں جنہوں نے 8 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سن رائزرز حیدرآباد کے نئے سنسنی عمران ملک نے 8 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔