உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 Points Table: رائل چیلنجرز بنگلورو کی بڑی چھلانگ، آر سی بی کی جیت سے 3 ٹیموں کو ہوا نقصان

    IPL 2022 Points Table: رائل چیلنجرز بنگلور کی بڑی چھلانگ، آر سی بی کی جیت سے 3 ٹیموں کو ہوا نقصان

    IPL 2022 Points Table: رائل چیلنجرز بنگلور کی بڑی چھلانگ، آر سی بی کی جیت سے 3 ٹیموں کو ہوا نقصان

    IPL 2022 Points Table: رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو 16 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2022 میں اپنی چوتھی جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی چھلانگ لگا دی ۔ دہلی پر آر سی بی کی جیت کی وجہ سے 3 ٹیموں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : رائل چیلنجرز بنگلورو نے دہلی کیپٹلز کو 16 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2022 میں اپنی چوتھی جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی آر سی بی نے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی چھلانگ لگا دی ۔ دہلی پر آر سی بی کی جیت کی وجہ سے 3 ٹیموں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ۔ فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 5 وکٹوں پر 189 رنز بنائے، جس کے جواب میں ریشبھ پنت کی قیادت والی دہلی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 173 رنز ہی بنا سکی ۔ دہلی کی یہ تیسری شکست تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  عمران ملک کی یارکر پر بولڈ ہوئے شریس ایئر، دیکھ کر کرسی پر اچھل پڑے ڈیل اسٹین، دیکھئے ویڈیو


      آر سی بی کی جیت سے راجستھان رائلز، پنجاب کنگز اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو نقصان اٹھانا پڑا۔ دراصل چوتھی جیت کے ساتھ ہی آر سی بی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے سے تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ جب کہ راجستھان چوتھے، پنجاب پانچویں اور کے کے آر چھٹے مقام پر کھسک گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کیا فیوچر پلان نے بگاڑ دیا ممبئی انڈینس کا کھیل، ایک غلط داو سے پلٹ گئی پوری بازی


      اس سال ڈیبیو کرنے والی دونوں ٹیمیں گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس ٹاپ پر ہیں۔ جوس بٹلر کے پاس اورنج کیپ ہے۔ گجرات 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ لکھنؤ کے اتنے ہی پوائنٹس ہیں۔ گجرات کا رن ریٹ 0.450 ہے، جب کہ لکھنؤ کا رن ریٹ 0.296 ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں جیت کے پٹری پر لوٹی سن رائزرس حیدرآباد 7 ویں پوزیشن پر ہے۔ دہلی کیپٹلس 8 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دو کامیاب ترین ٹیمیں آخری دو پوزیشن پر ہیں۔ 4 ٹائٹل جیتنے والی چنئی سپر کنگز 9 ویں اور 5 مرتبہ کی چیمپئن ممبئی انڈینز 10 ویں نمبر پر ہے ۔

      راجستھان رائلز کے سلامی بلے باز بٹلر نے 5 میچوں میں 272 رنز بنائے ہیں۔ کے ایل راہل دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ راہل نے 6 میچوں میں 235 رنز بنائے ہیں ۔ انہوں نے سنچری بھی بنائی ہے ۔ دوسری جانب پرپل کیپ یجویندر چہل کے پاس ہے۔ چہل کے پاس 5 میچوں میں 12 وکٹیں ہیں۔ کلدیپ یادو 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: