உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: وراٹ کوہلی نے دلائی جیت، آر سی بی کے پلے آف کی امید ہوئی مضبوط، پنجاب و حیدرآباد باہر

    IPL 2022: وراٹ کوہلی نے دلائی جیت، آر سی بی کے پلے آف کی امید ہوئی مضبوط، پنجاب و حیدرآباد باہر  (IPL Instagram)

    IPL 2022: وراٹ کوہلی نے دلائی جیت، آر سی بی کے پلے آف کی امید ہوئی مضبوط، پنجاب و حیدرآباد باہر (IPL Instagram)

    RCB vs GT: وراٹ کوہلی نے اہم میچ میں جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل 2022 کے 67ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : وراٹ کوہلی نے اہم میچ میں جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئی پی ایل 2022 کے 67ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ کوہلی نے سیزن کی اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ اس کے ساتھ ہی آر سی بی کی پلے آف کی امید ابھی باقی ہے۔ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے نمبر 1 گجرات نے 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی ۔ جواب میں آر سی بی نے 18.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو حاصل کر لیا۔ یہ ٹیم کی 14 میچوں میں 8ویں جیت ہے۔ ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ جبکہ گجرات کے 14 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں۔ ٹیم سرفہرست ہے۔ گجرات اور لکھنؤ نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ 2 دیگر ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ 5 ٹیمیں اس دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

      آر سی بی کی جیت کے ساتھ ہی پنجاب کنگز اور سن رائزرس حیدرآباد کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ باقی ہے۔ لیکن ان کے پاس 12-12 پوائنٹس ہیں۔ ایسی صورت حال میں وہ اب 16 پوائنٹس تک نہیں پہنچ پائیں گے جبکہ 4 ٹیموں نے اب تک 16 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آر سی بی نے اچھی شروعات کی۔ کوہلی نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے کپتان فاف ڈو پلیسس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 115 رنز بنائے ۔ ڈو پلیسس کو راشد خان نے 15ویں اوور میں آؤٹ کیا۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نکہت زرین نے World Boxing Championship میں جیتا گولڈ، میری کام کے کلب میں ہوئیں شامل


      آر سی بی کو آخری 5 اوور میں 48 رن بنانے تھے۔ کپتان ہاردک پانڈیا خود 16واں اوور ڈالنے آئے۔ اس اوور میں میکسویل نے 18 رنز بنائے۔ ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔ 17ویں اوور میں راشد خان نے کوہلی کی آوٹ کیا ۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ انہوں 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہ ان کا اس سیزن کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گجرات کے خلاف ہی 58 رنز بنائے تھے۔

      گلین میکسویل نے بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔ وہ 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ دنیش کارتک بھی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راشد نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ کسی اور گیند باز کو وکٹ نہیں ملی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IPL 2022: لکھنو دلچسپ جیت کے ساتھ پلے آف میں، کے کے آر کی ٹیم ہار کر باہر


      اس سے پہلے کپتان ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری کی مدد سے گجرات ٹائٹنز نے 5 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ ہاردک نے 47 گیندوں پر ناٹ آوٹ 62 رنز بنائے۔ یہ ان کی سیزن کی چوتھی نصف سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے 400 رنز بھی مکمل ہو گئے ہیں ۔ ردھیمان ساہا نے 22 گیندوں میں 31 رنز بنائے۔ پانڈیا کو 14 کے اسکور پر لائف لائن ملی تھی ، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر رن ریٹ کو آگے بڑھایا۔ ملر نے 25 گیندوں میں 34 رنز بنائے اور اپنی اننگز میں 3 چھکے لگائے۔

      وینندو ہسرنگا نے انہیں ریٹرن پر کیچ لے کر پویلین بھیجا۔ راشد خان نے ڈیتھ اوورز میں 6 گیندوں پر ناٹ آوٹ 19 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے لگا کر اسکور کو 160 رنز سے آگے لے گئے۔ گجرات نے آخری پانچ اووروں میں 50 رنز بنائے۔ شبھمن گل نے ایک، میتھیو ویڈ نے 16 اور راہل تیوتیا نے 2 رنز بنائے۔ آر سی بی کی جانب سے جوز ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: