உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: آر سی بی کو ملی بڑی جیت، ساتویں ہار کے ساتھ سی ایس کے کا پلے آف میں پہنچنا مشکل

    IPL 2022: آر سی بی کو ملی بڑی جیت، ساتویں ہار کے ساتھ سی ایس کے کا پلے آف میں پہنچنا مشکل ۔  (IPL Instagram)

    IPL 2022: آر سی بی کو ملی بڑی جیت، ساتویں ہار کے ساتھ سی ایس کے کا پلے آف میں پہنچنا مشکل ۔ (IPL Instagram)

    RCB vs CSK: یہ سی ایس کے کی 10 میچوں میں 7ویں شکست ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا پلے آف میں جانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ وہیں آر سی بی کی 11 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو مسلسل 3 شکستوں کے بعد پہلی جیت ملی ہے ۔

    • Share this:
      پونے : ایم ایس دھونی اپنے 200ویں میچ کو یادگار نہیں بنا سکے۔ آئی پی ایل 2022 کے 49ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو نے چنئی سپر کنگز کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے آر سی بی نے 8 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ آف اسپنر مہیش تیکشنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سی ایس کے کی ٹیم 8 وکٹوں پر صرف 160 رنز ہی بنا سکی۔ ڈیون کانوے نے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ہرشل پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ سی ایس کے کی 10 میچوں میں 7ویں شکست ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا پلے آف میں جانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ وہیں آر سی بی کی 11 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کو مسلسل 3 شکستوں کے بعد پہلی جیت ملی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان ICC T20I رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچا، جانئے کس نمبر پر ہے پاکستان؟


      ریتوراج گائیکواڑ اور ڈیون کانوے نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے کو اچھی شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 6.4 اوورز میں 54 رنز بنائے ۔ لگاتار دوسرے میچ میں دونوں نے 50 سے زائد رنز کی شراکت داری کی۔ ریتوراج 23 گیندوں پر 28 رنز بنا کر بائیں ہاتھ کے اسپنر شہباز احمد کا شکار بنے۔ نمبر 3 پر اترے سینئر بلے باز رابن اتھپا زیادہ کچھ نہ کر سکے۔ وہ 3 گیندوں پر ایک رن بنا کر گلین میکسویل کا شکار بن گئے ۔

      امباتی رائیڈو بھی میچ میں اچھا کھیل نہیں دکھا سکے۔ وہ 8 گیندوں پر 10 رنز بنا کر گلین میکسویل کا شکار بنے۔ اس کے بعد کانوے لگاتار دوسرے میچ میں نصف سنچری بناکر لیگ اسپنر وینندو ہسرنگا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 37 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں 56 رنز بنانے تھے اور 6 وکٹیں باقی تھیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ


      ہرشل پٹیل نے اننگز کا 16واں اوور پھینکا ۔ انہوں نے اوور میں صرف 4 رنز دئے اور رویندر جڈیجہ کی بڑی وکٹ بھی حاصل کی۔ جڈیجہ نے 5 گیندوں میں 3 رنز بنائے۔ جوس ہیزل ووڈ نے 17ویں اوور میں صرف 5 رنز دئے۔ اب سی ایس کے کو 18 گیندوں میں 47 رنز بنانے تھے۔ ہرشل نے 18واں اوور پھینکا۔ معین نے پہلی گیند پر چھکا لگایا ، لیکن وہ اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 27 گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ اس اوور میں صرف 8 رنز بنے ۔

      اس کے بعد سی ایس کے کو 12 گیندوں میں 39 رن درکار تھے۔ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر ہیزل ووڈ نے دھونی کو آؤٹ کر کے سی ایس کے کی امیدیں ختم کر دیں۔ دھونی نے 3 گیندوں میں 2 رنز بنائے۔ اس اوور میں صرف 8 رنز آئے ۔ اب 6 گیندوں میں 31 رنز بننے تھے۔ ہرشل پٹیل نے 20واں اوور پھینکا ۔ پریٹوریئس نے پہلی گیند پر چھکا لگایا اور پھر وہ دوسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 8 گیندوں میں 13 رنز بنائے۔ تیکشنا نے تیسری گیند پر چھکا لگایا ، چوتھی گیند پر لیگ بائی کی صورت میں 4 رنز ملے۔ 5ویں گیند پر کوئی رن نہیں بنا اور چھٹی گیند پر صرف ایک رن بنا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: