IPL 2022: رکی پونٹنگ نے بتایا : کیوں کلدیپ یادو کو دہلی نے خریدا، کولکاتہ پر بھی کیا طنز
IPL 2022: رکی پونٹنگ نے بتایا : کیوں کلدیپ یادو کو دہلی نے خریدا، کولکاتہ پر بھی کیا طنز (PTI)
IPL 2022 : چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو آئی پی ایل 2022 میں شاندار گیندبازی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 4 میچوں میں کل 10 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ پرپل کیپ کے مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں۔
نئی دہلی : چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو آئی پی ایل 2022 میں شاندار گیندبازی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 4 میچوں میں کل 10 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ پرپل کیپ کے مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں۔ حالانکہ کلدیپ کے لیے پچھلے کچھ سیزن اچھے نہیں رہے تھے ، جس کی وجہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز میں انہیں کھیلنے کے بہت کم مواقع ملے ۔ ٹیم نے انہیں آئی پی ایل 2022 میگا نیلامی سے پہلے ریلیز کردیا تھا ۔ کلدیپ کو نیلامی میں دہلی کیپٹلس نے خریدا تھا اور اس ٹیم میں شامل ہوتے ہی ان کی گیند بازی بالکل بدل گئی ۔ اب کوچ رکی پونٹنگ نے دہلی کیپٹلز کے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ ٹیم نے نیلامی میں کلدیپ یادو کو کیوں خریدا تھا ۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کلدیپ یادو کو کے کے آر کے ساتھ دو سال تک بہت کم مواقع ملے۔ وہ جانتے تھے کہ اگر اس گیند باز میں خود اعتمادی آجائے تو وہ ٹورنامنٹ کی تلاش بن سکتا ہے ۔ ہم چھوٹے چھوٹے ہینڈ بریکس کو ان لاک کر رہے ہیں ، جو کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے سے روک رہے ہیں۔ کلدیپ یادو کے معاملہ میں بھی ایسا ہی ہے ۔ اس جیسے گیند باز کیلئے کے کے آر میں رہنا اور نہیں کھیلنا ، میں سمجھتا ہوں کہ کے کے آر کے پاس کچھ اچھے اسپنرز ہیں۔ نیلامی میں انہیں خریدنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔ میں نے سوچا کہ اگر ہم انہیں دہلی کیپٹلس میں لاتے ہیں اور ضروری خود اعتمادی دیتے ہیں تو ان کی گیند بازی ایک مختلف سطح کی ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ اس ماحول میں شاندار گیند بازی کر رہے ہیں۔
پونٹنگ کے مطابق کلدیپ جیسے گیند بازوں کے ساتھ آپ کو صبر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اسپن بولرز کے ساتھ اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ کلدیپ کی کارکردگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہم اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کا ان کے ساتھ سلوک ایک جیسا ہی رہے گا ۔
خیال رہے کہ کلدیپ نے اب تک کھیلے گئے 4 میچوں میں 15.4 اوور پھینکتے ہوئے 10 وکٹ لئے ہیں۔ انہوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آخری میچ میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جو ان کی آئی پی ایل 2022 میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ کلدیپ مڈل اوورس میں دہلی کے لئے کافی کارگر ثابت ہو رہے ہیں ۔ رنز روکنے کے ساتھ ساتھ وہ وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔ اس کا اندازہ ان کے اسٹرائیک ریٹ سے لگایا جا سکتا ہے۔ وہ ہر 9 گیندوں پر وکٹیں حاصل کر رہے ہیں۔ کلدیپ نے اس سیزن میں گوگلی کا کافی استعمال کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔