عمران ملک کو انگلینڈ بھیجنا چاہتے ہیں سنیل گواسکر، IPL 2022 میں جموں ایکسپریس مچا رہا ہے دھمال
عمران ملک کو انگلینڈ بھیجنا چاہتے ہیں سنیل گواسکر، IPL 2022 میں جموں ایکسپریس مچا رہا ہے دھمال (Umran Malik Instagaram )
IPL 2022 : لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو آئندہ دورہ انگلینڈ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نئی دہلی : لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف پانچ وکٹیں لینے والے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو آئندہ دورہ انگلینڈ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیز گیند باز عمران نے سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے بدھ کی رات شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم ان کی کارکردگی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہیں کرسکی ، کیونکہ راشد خان (11 گیندوں میں 31 ناٹ آؤٹ) اور راہل تیوتیا (21 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 40) نے آخری چار اوورز میں 56 رنز جوڑ کر گجرات ٹائٹنز کو جیت دلا دی۔ گجرات کی ٹیم نے آخری چھ گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
سابق ہندوستانی کپتان گواسکر نے میچ کے بعد کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے خیال میں ان کے لئے اگلا چیلنج ہندوستانی ٹیم ہے۔‘‘ انھوں نے کہاکہ ’’ہو سکتا ہے انھیں پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع نہ ملے کیونکہ ہندوستان کے پاس محمد سمیع، جسپریت بمراہ ، محمد سراج اور امیش یادو موجود ہیں، اس لئے شاید وہ کھیل نہیں پائیں ۔" گواسکر نے کہاکہ "لیکن صرف ٹیم کے ساتھ سفر کرنے سے، روہت شرما، وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کرنے اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے ... آئیے دیکھتے ہیں کہ اس کا کیا اثر پڑتا ہے۔ "
اس نوجوان تیز گیند باز نے پورے سیزن میں باقاعدگی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی ہے اور آٹھ میچوں میں 15.93 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان کا دورہ انگلینڈ جون میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گی ، جو گزشتہ سال کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
اس کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز اور اتنے ہی میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی۔ ہندوستانی ٹیم 26 جون سے ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں سے اپنے انگلینڈ دورہ کا آغاز کرے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔