உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: امیش اور رسیل نے کے کے آر کو دلائی دوسری جیت، ٹیم ٹاپ پر، پنجاب کی کراری ہار

    IPL 2022: امیش اور رسیل نے کے کے آر کو دلائی دوسری جیت، ٹیم ٹاپ پر، پنجاب کی کراری ہار  (IPL Instagram)

    IPL 2022: امیش اور رسیل نے کے کے آر کو دلائی دوسری جیت، ٹیم ٹاپ پر، پنجاب کی کراری ہار (IPL Instagram)

    KKR vs PBKS : کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے جمعہ کو اپنے تیسرے میچ میں پنجاب کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی : کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ ٹیم نے جمعہ کو اپنے تیسرے میچ میں پنجاب کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پنجاب کنگز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نمبر 3 پر اترے بھانوکا راجاپکشے نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔ تیز گیند باز امیش یادو کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔ جواب میں کے کے آر نے ہدف کو 14.3 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یعنی کھیل میں 33 گیندیں باقی تھیں۔ رسیل نے 31 گیندوں پر ناٹ آوٹ 70 رنز بنائے۔ یہ کے کے آر کی 3 میچوں میں دوسری جیت ہے۔ وہیں یہ پنجاب کی 2 میچوں میں پہلی شکست ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  پاکستان نے حاصل کیا اپنا سب سے بڑا ون ڈے ہدف، ہندوستان کے خلاف بھی کیا تھا چار مرتبہ کمال


      ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی ۔ سلامی بلے باز اجنکیا رہانے نے 12 اور وینکٹیش ایئر نے 3 رنز بنائے۔ ٹیم نے 38 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دئے تھے ۔ اس کے بعد کپتان شریس ایئر نے 15 گیندوں میں 26 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے 5 چوکے لگائے۔ لیکن لیگ اسپنر نے 7ویں اوور میں 3 گیندوں کے اندر ائیر کے علاوہ نتیش رانا کو بھی آؤٹ کر دیا۔ اب اسکور 51 رنز پر 4 وکٹیں ہوگیا اور میچ تقریباً برابری کا ہو گیا ۔

      رسیل نے ایک اوور میں بنائے 30 رنز

      اس کے بعد سیم بلنگز اور آندرے رسیل نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کے لیے 45 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی ۔ رسیل نے تیز گیند باز اوڈین اسمتھ کے 12ویں اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز بنے۔ یہاں سے میچ مکمل طور پر کے کے آر کے حق میں چلا گیا۔ رسیل 31 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 2 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ وہیں بلنگز 23 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آخر تک کریز پر کھڑے رہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شوہر یجویندر چہل کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم پہنچی دھنشری ورما، لوگ ہوگئے دیوانے


      اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کیلئے اتری پنجاب کنگز کا آغاز اچھا نہیں تھا ۔ پہلے ہی اوور میں امیش یادو نے مینک اگروال کو ایک رن پر آؤٹ کردیا ۔ نمبر 3 پر اترے بھانوکا راجاپکشے نے 9 گیندوں میں 31 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ ٹیم کا اسکور ایک وقت 2 وکٹ پر 62 رنز تھا۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 8 وکٹوں پر 102 رنز ہوگیا ۔

      پنجاب کے تیز گیند باز کگیسو ربادا نے 16 گیندوں میں 25 رنز بنا کر اسکور کو 130 رنز کے پار پہنچایا ۔ انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ امیش یادو نے 4 اوور میں 23 رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی تیز گیند باز ٹم ساؤتھی نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: