اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: وراٹ کوہلی نے کیوں چھوڑی RCB کی کپتانی؟ بتائی بڑی وجہ

    وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیشن میں سبھی میچوں میں ٹیموں کی قیادت کی۔ آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کی نیلامی سے پہلے جن تین کھلاڑیوں کو فرنچائزی نے ریٹین کیا، ان میں وراٹ کوہلی بھی شامل تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (RCB) کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیشن میں سبھی میچوں مین ٹیموں کی قیادت کی۔ آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کی نیلامی سے پہلے جن تین کھلاڑیوں کو فرنچائزی نے ریٹین کیا، ان میں وراٹ کوہلی بھی شامل تھے۔ آر سی بی نے میگا آکشن میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کو 7 کروڑ روپئے میں خریدا، جس کے بعد انہیں ٹیم کا نیا کپتان بھی مقرر کیا گیا۔

      گزشتہ کچھ وقت وراٹ کوہلی کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں ٹرانجیشن پیریڈ رہا۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے گئے ٹی20 عالمی کپ کے بعد انہوں نے ٹی20 سے ٹیم انڈیا کے کپتانی چھوڑ دی، جس کے بعد دسمبر میں انہیں یک روزہ کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹسٹ سیریز کے بعد وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دی۔ گزشتہ ہفتے وہ آر سی بی کے کیمپ (RCB Camp) میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان کی قیادت کی ذمہ داریوں کے بغیر کھیلنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Ravindra Jadeja Captaincy: ان پانچ وجوہات سے چنئی کےکپتان بنے’سر‘ جڈیجہ، کمائی 100 کروڑ پار!

      جوش میں کمی نہیں

      وراٹ کوہلی نے بات چیت کے دوران کہا، یہ ایک اچھی تبدیلی ہے۔ ان کے مطابق، اگر کسی خاص چیز پر لمبے وقت تک دھیان مرکوز کیا جائے تو میچ کھیلنے کا لطف کھو سکتا ہے۔ وراٹ کوہلی نے مزید کہا، میں اسی جوش کے ساتھ پریکٹس کرنے آیا ہوں، اپنی صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے، ایک بلے باز کے طور پر مجھے کیا کرنے کی ضرورت ہے، اسے لے کر میرا وہی جوش ہے۔ اس دوران انہوں نے کپتانی کے چھوڑے گئے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، کہیں نہ کہیں جب آپ کے اوپر دیگر ذمہ داریاں ہوتی ہیں تو یہ پیچھے چھوٹ جاتا ہے، جب آپ کا دماغ صرف ایک سمت میں چل رہا ہوتا ہے تو آپ پریکٹس کرنے اور کھیل کے لطف کو کھو دیتے ہیں۔

      وراٹ کوہلی نے مزید کہا، میرے لئے ہمیشہ کرکٹ اہم رہا ہے، میں چاہتا تھا کہ یہ میرے اندر زندہ رہے، جس کے سبب میں نے یقینی طور پر بلے بازی کرنے اور گیند کو پھر سے ہٹ کرنے کا لطف محسوس کرسکتا ہوں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: