VIDEO: محمد سمیع پر لائیو میچ میں آگ ببولہ ہوئے ہاردک پانڈے؟ لوگوں نے گجرات ٹائٹنز کے کپتان کو ہی سنا ڈالی کھری کھری
Hardik Pandya loses cool on Mohammed Shami: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کو پہلی شکست پر مجبور کردیا۔ کین ولیمسن کی زیرقیادت سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن کی دوسری جیت درج کی ۔
Hardik Pandya loses cool on Mohammed Shami: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کو پہلی شکست پر مجبور کردیا۔ کین ولیمسن کی زیرقیادت سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن کی دوسری جیت درج کی ۔
نئی دہلی : سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات ٹائٹنز کو پہلی شکست پر مجبور کردیا۔ کین ولیمسن کی زیرقیادت سن رائزرس حیدرآباد نے گجرات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سیزن کی دوسری جیت درج کی ۔ اس میچ میں ہاردک پانڈیا دو وجوہات سے سرخیوں میں رہے۔ پہلی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں اپنی سست ترین نصف سچنری اسکور کی۔ وہیں فیلڈنگ کے دوران وہ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد سمیع پر بھڑکتے نظر آئے ۔ ہاردک کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ سن رائزرس حیدرآباد کی اننگز کا تیرہواں اوور ہاردک پانڈیا پھینکنے کیلئے آئے ۔ ہاردک کے اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر کین ولیمسن نے چھکا لگایا ۔ اس کے بعد پانڈیا کافی مایوس نظر آئے ۔ اس اوور کی آخری گیند پر راہل ترپاٹھی نے ڈیپ مڈ وکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا، جس طرف محمد سمیع فیلڈنگ کر رہے تھے ۔
— Bodhisattva #DalitLivesMatter 🇮🇳🏳️🌈 (@insenroy) April 11, 2022
کافی دیر تک ہوا میں رہنے کے بعد گیند تیز گیند باز سمیع کے سامنے گر گئی ۔ اس دوران سمیع نے پکڑنے کی کوشش نہیں کی ۔ یہ دیکھ کر ہاردک پانڈیا تلملا اٹھے اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سمیع کو کچھ کہتے ہوئے بھی نظر آئے ۔ اب اس واقعہ کا ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔
لوگوں کو ہاردک کا یہ رویہ پسند نہیں آیا ہے ۔ یوزرس کا کہنا ہے کہ پانڈیا کو تجربہ کار محمد سمیع کے ساتھ ایسا برتاؤ بالکل نہیں کرنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ہاردک کو کافی بھلا برا کہہ رہے ہیں ۔
وہیں میچ کے حوالے سے بات کی جائے تو سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے گجرات کی جانب سے دئے گئے 163 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 گیندیں باقی رہ رہتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور شاندار جیت اپنے نام کی۔
یہ گجرات کی چار میچوں میں پہلی شکست ہے جبکہ حیدرآباد کی چار میچوں میں دوسری جیت ہے ۔ کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔