IPL 2022: رویندر جڈیجہ کو بیچ سیزن میں کیوں چھوڑی پڑی کپتانی؟ اصلی وجہ آئی سامنے
IPL 2022: چنئی سپر کنگز نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ رویندر جڈیجہ نے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دھونی سے چنئی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی ہے ۔
IPL 2022: چنئی سپر کنگز نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ رویندر جڈیجہ نے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دھونی سے چنئی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی ہے ۔
نئی دہلی : مہندر سنگھ دھونی 37 دنوں کے اندر دوبارہ چنئی سپر کنگز کے کپتان بن گئے ہیں ۔ چنئی سپر کنگز نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ رویندر جڈیجہ نے اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دھونی سے چنئی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کی درخواست کی ہے ۔ دھونی نے ٹیم کے مفاد میں یہ درخواست قبول کرتے ہوئے خود کپتانی سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن انسائیڈ اسپورٹ کو پتہ چلا ہے کہ سی ایس کے کے پروموٹر اور انتظامیہ جڈیجہ کی اب تک کی کارکردگی سے ناخوش تھے اور اسی وجہ سے وہ کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
چنئی سپر کنگز کیمپ کے قریبی ذرائع نے انسائیڈ اسپورٹ کو بتایا کہ اس سیزن میں رویندر جڈیجہ میدان میں سست اور دب کر دکھائی دے رہے تھے۔ ان کی کپتانی میں کوئی دھار نظر نہیں آرہی تھی ۔ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے کے دوران ان میں اعتماد کی کمی دکھائی دے رہی تھی اور یہ ان کی باڈی لینگویج سے بھی ظاہر ہورہا تھا ۔ وہیں جڈیجہ کی قیادت پر کئی لیجنڈوں نے بھی سوالات اٹھائے تھے۔ دھونی نے آئی پی ایل شروع ہونے سے دو دن قبل چنئی سپر کنگز کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور ان کی جگہ جڈیجہ کو ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا تھا۔ اس وقت فیصلہ پر سبھی حیران رہ گئے تھے ۔ کیونکہ دھونی آئی پی ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک تھے اور ان کی قیادت میں چنئی نے چار ٹائٹل جیتے اور ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ انہوں نے سیزن شروع ہونے سے 2 دن قبل کپتانی کیوں چھوڑی؟ کیونکہ اگر جڈیجہ کو کپتان بنانا سی ایس کے کی دور رس حکمت عملی کا حصہ تھا، تو یہ پہلے بھی کیا جا سکتا تھا۔
وہیں اچانک ملی کپتانی کے دباؤ کا اثر جڈیجہ پر واضح طور پر نظر آیا اور بطور کھلاڑی اور کپتان دونوں ان کی کارکردگی پھیکی رہی۔ اس وجہ سے دفاعی چیمپئن چنئی پوائنٹس ٹیبل میں 9ویں نمبر پر ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی بہت کمزور ہیں ۔
ذرائع نے انسائیڈ اسپورٹ کو مزید بتایا کہ پروموٹر اور ٹیم مینجمنٹ کو جڈیجہ سے ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ سی ایس کے کے کیمپ میں سبھی نے محسوس کیا کہ جڈیجہ نے خود پر کپتانی کا بہت زیادہ دباؤ لے لیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی ذاتی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔
جڈیجہ کی کپتانی میں آئی پی ایل 2022 میں چنئی سپر کنگز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 8 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں 10 ویں نمبر پر موجود ممبئی انڈینز سے ایک مقام اوپر ہے۔ تاہم ٹیم کے پاس اب بھی پلے آف میں پہنچنے کا موقع ہے۔ اگر ٹیم اپنے بقیہ میچ جیت جاتی ہے۔ ایسے میں ٹیم انتظامیہ نے جڈیجہ کے ساتھ مزید خطرہ مول لینا بہتر نہیں سمجھا اور ٹیم کی کپتانی دوبارہ دھونی کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔
جڈیجہ کی اپنی فارم بھی اس سیزن میں کافی خراب ہے۔ انہوں نے 22.40 کی اوسط سے صرف 112 رنز بنائے ہیں اور گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی وہ ٹیم کے لیے میچ فنشر کا کردار ادا نہیں کر پائے۔ وہیں جڈیجہ نے 8 میچوں میں صرف 5 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔