IPL 2023: گجرات نے لیا بدلہ، راجستھان کی گھر میں سب سے بڑی ہار، راشد ۔ نور کے بعد ہاردک کا قہر
IPL 2023: گجرات نے لیا بدلہ، راجستھان کی گھر میں سب سے بڑی ہار، راشد ۔ نور کے بعد ہاردک کا قہر . (IPL Twitter)
RR vs GT, IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کے 48ویں میچ میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سال کی فائنلسٹ راجستھان رائلز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ گجرات نے 119 رنز کا ہدف 13.5 اوور میں حاصل کر لیا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کے 48ویں میچ میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے گزشتہ سال کی فائنلسٹ راجستھان رائلز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ گجرات نے 119 رنز کا ہدف 13.5 اوور میں حاصل کر لیا۔ جے پور میں آئی پی ایل میں راجستھان کی یہ سب سے بڑی شکست ہے۔ گجرات ٹائٹنز نے یہ میچ 37 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت لیا۔ اس سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے 2019 میں 140 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 37 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کی تھی۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز نے راجستھان سے اپنے گھر یعنی احمد آباد میں ملی شکست کا حساب بھی برابر کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پچھلے میچ راجستھان رائلز نے 3 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی ۔ گجرات ٹائٹنز کی جیت میں گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔ راشد خان اور نور احمد نے راجستھان رائلز کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے ہی نہیں دیا۔ ان دونوں نے مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ راجستھان کی ٹیم 17.5 اوور میں صرف 118 رنز ہی بنا سکی۔ یہ اس سیزن کا دوسرا کم ترین سکور ہے۔
راشد خان نے اپنے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں نور احمد نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 119 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ردھیمان ساہا اور شبہمن گل نے گجرات ٹائٹنز کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 71 رنز جوڑے۔ گل 36 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا آئے اور تیز رفتار سے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات کو جیت دلائی۔
ہاردک پانڈیا نے 15 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ پانڈیا نے اپنی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہوں نے ایڈم زمپا کے ایک اوور میں لگاتار چار گیندوں پر تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔