IPL 2023: آئی پی ایل فین پارکوں میں جمع ہوئے 60 ہزار شائقین، جیو سنیما نے کی لائیو اسٹریمنگ
IPL 2023: آئی پی ایل فین پارکوں میں جمع ہوئے 60 ہزار شائقین، جیو سنیما نے کی لائیو اسٹریمنگ
IPL 2023 Fan Park : امراوتی، گیا، پانی پت، ہزاری باغ، سیلم اور جام نگر میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولا۔ ان شہروں میں قائم کئے گئے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں اس ہفتے کے آخر میں بہت زیادہ لوگ دیکھنے کو ملے۔
نئی دہلی : امراوتی، گیا، پانی پت، ہزاری باغ، سیلم اور جام نگر میں کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولا۔ ان شہروں میں قائم کئے گئے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں اس ہفتے کے آخر میں بہت زیادہ لوگ دیکھنے کو ملے۔ 60 ہزار سے زائد تماشائیوں نے فین پارکوں میں کرکٹ کا براہ راست لطف اٹھایا۔ جیو سنیما کے ذریعہ فین پارکوں میں آئی پی ایل میچوں کی ڈیجیٹل لائیو سٹریمنگ کی جارہی ہے۔ جیو سنیما کے پاس أئی پی ایل کے سرکاری ڈیجیٹل نشریاتی حقوق ہیں۔
ملک بھر میں کل 35 ایسے فین پارک بنائے جانے ہیں۔ ان فین پارکوں کا مقصد ہر انٹرنیٹ صارف تک کرکٹ لے جانا ہے۔ جیو سنیما اس اقدام کا حصہ ہے اور کمپنی نے اب تک 13 ریاستوں کے 21 شہروں میں قائم فین پارکوں میں لائیو کرکٹ ایکشن کو ڈیجیٹل طور پر اسٹریم کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کسی کھیل کے ایونٹ کو ڈیجیٹل طور پر نشر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں داخلہ بالکل مفت ہے۔
میچ کے ساتھ ساتھ شائقین نے فین پارک میں فیملی زون، کڈز زون، فوڈ اینڈ بیوریجز اور جیو سینما ایکسپیریئنس زون سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔