IPL 2023: ایک نو بال پڑی راجستھان کو بھاری، آخری گیند پر عبد الصمد نے چھکا مار کر حیدرآباد کو دلائی جیت
IPL 2023: ایک نو بال پڑی راجستھان کو بھاری، آخری گیند پر عبد الصمد نے چھکا مار کر حیدرآباد کو دلائی جیت (photo: @iplt20/Instagram)
RR vs SRH Match Report: سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2023 کے 52ویں میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دے دی۔ جے پور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد کو 215 رنز کا ہدف دیا۔ عبدالصمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔
نئی دہلی : سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2023 کے 52ویں میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دے دی۔ جے پور میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد کو 215 رنز کا ہدف دیا۔ عبدالصمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔
آخری 6 گیندوں میں حیدرآباد کو جیت کے لئے 17 رنز درکار تھے۔ سندیپ شرما یہ اوور پھینکنے آئے۔ عبدالصمد اسٹرائیک پر تھے۔ عبد الصمد نے سندیپ کی پہلی گیند پر 2 رنز لئے اور دوسری گیند پر چھکا لگا دیا۔ لیکن سندیپ نے دو گیندوں میں واپسی کی اور عبد الصمد صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔ اب حیدرآباد کو آخری 2 گیندوں پر 6 رنز درکار تھے۔ مارکو جانسن نے پانچویں گیند پر 1 رن لیا۔ اب میچ ٹائی ہونے کے لئے 4 رنز اور جیت کے لئے 5 رنز درکار تھے۔ عبد الصمد اسٹرائیک پر تھے ۔ انہوں نے لو فل ٹاس گیند کی اور لانگ آف پر فیلڈر نے کیچ پکڑ لیا ۔ تبھی نو بال کا سائرن بج گیا اور راجستھان کی جیت کی خوشی چند ہی لمحوں میں کافور ہوگئی۔ اس گیند پر صرف 1 رن آیا۔ حیدرآباد کو فری ہٹ ملی۔ اب آخری گیند دوبارہ پھینکی جانی تھی۔ حیدرآباد کو جیت کے لئے 4 اور میچ ٹائی کرنے کے لئے 3 رنز درکار تھے۔
ایک بار پھر سندیپ شرما سے راجستھان کی ٹیم کو جیت دلانے کی امید تھی۔ انہوں نے یارکر پھینکنے کی کوشش کی۔ لیکن لینتھ میں چوک گئے اور عبد الصمد نے سیدھا سندیپ کے سر کے اوپر سے ہوائی فائر کیا اور گیند باؤنڈری کے پار جا گری۔ اس طرح فری ہٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد نے آخری گیند پر میچ جیت لیا۔
اس سے پہلے راجستھان نے جوس بٹلر اور کپتان سنجو سیمسن کی شاندار اننگز کی بدولت 214 رنز بناکر حیدرآباد کے سامنے 215 رنز کا بڑا ہدف رکھا ۔ راجستھان کی طرف سے بٹلر نے 59 گیندوں میں دس چوکے اور پانچ چھکے کی مدد سے 95 رنز بنائے وہیں کپتان سنجو سیمسن نے 38 گیندوں میں چار چوکے اور پانچ چھکے کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان دونوں کے علاوہ یشسوی جیسوال نے 35 رنز اور شیمرون ہیٹ مائر نے 7 رنز بنائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔