آئی پی ایل 2013 کی نیلامی 16 دسمبر کو، بی سی سی آئی کررہا ہے تیاری : رپورٹ
آئی پی ایل 2013 کی نیلامی 16 دسمبر کو، بی سی سی آئی کررہا ہے تیاری : رپورٹ ۔ فائل فوٹو ۔
IPL 2023 Auction: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے اگلے سیزن کی تیاری کررہا ہے ، جہاں 2022 سیزن میں میگا نیلامی نے ٹیموں میں کافی کچھ بدل دیا ، وہیں فینس کو ایک منی نیلامی دیکھنے کو ملے گی ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے اگلے سیزن کی تیاری کررہا ہے ، جہاں 2022 سیزن میں میگا نیلامی نے ٹیموں میں کافی کچھ بدل دیا ، وہیں فینس کو ایک منی نیلامی دیکھنے کو ملے گی ۔ خبروں کے مطابق بی سی سی آئی اس سال 16 دسمبر کو نیلامی کرانے کی تیاری کررہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی میگا نیلامی میں جو رقم 90 کروڑ تھی، اس کو بھی بڑھا کر 95 کروڑ روپے کردیا جائے گا ۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق قابل اعتماد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ منی نیلامی 16 دسمبر کو بنگلورو میں ہوگی ۔
بتادیں کہ 2023 کے سیشن سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے کے اپنے فارمیٹ میں واپسی کرے گی، جس میں ٹیمیں اپنے گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلتی تھی ۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے اس سلسلہ میں بورڈ سے منظور شدہ یونٹس کو واقف کرادیا ہے ۔
سال 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کی وجہ سے آئی پی ایل کچھ مقامات پر ہی منعقد کیا گیا ۔ سال 2020 میں اس کا انعقاد متحدہ عرب امارات کے تین مقامات دبئی ، شارجہ اور ابو ظہبی میں خالی اسٹیڈیموں میں کیا گیا تھا ۔ سال 2021 میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد چار مقامات دہلی ، احمدآباد، ممبئی اور چنئی میں کیا گیا ، لیکن وبا کنٹرول میں ہے، اس لئے یہ لیگ گھریول میدان اور مخالف ٹیم کے میدان کے پرانے فارمیٹ میں ککھیلی جائے گی ۔
گنگولی نے ستمبر کے آخر میں ریاستی یونٹوں کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ آئی پی ایل کو اگلے سال سے گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلنے کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا ۔ سبھی دس ٹیمیں اپنے گھریلو میچ اپنے طے مقامات پر کھیلیں گی ۔ بی سی سی آئی 2020 کے بعد پہلی مرتبہ اپنا مکمل گھریلو سیشن کا انعقاد کررہا ہے، جس میں ٹیمیں گھریلو اور مخالف ٹیم کے میدان کے پرانے فارمیٹ میں کھیل رہی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔