IPL 2023 Auction: گرین، بروک اور سیم کرن پر ہوئی پیسوں کی بارش، فینس نے کہا: اتنے میں تو خرید لیں گے پورا پی ایس ایل
IPL 2023 Auction: گرین، بروک اور سیم کرن پر ہوئی پیسوں کی بارش، فینس نے کہا: اتنے میں تو خرید لیں گے پورا پی ایس ایل (PIC: PTI)
IPL 2023 Auction: آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کوچی میں آج یعنی 23 دسمبر کو جاری ہے۔ 50 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل 163 کرکٹروں کو ان کی فرنچائزیوں نے بنائے رکھا گیا تھا ۔ نیلامی میں 405 کھلاڑیوں پر بولی لگ رہی ہے ۔ ان میں سے 273 کھلاڑی ہندوستانی ہیں جبکہ 132 کھلاڑی غیر ملکی ہیں ۔
نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2023 کی نیلامی میں سیم کرن، ہیری بروک اور کیمرن گرین پر کروڑوں کی بولی لگی ہے ۔ انگلینڈ کے آل راونڈر سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔ آسٹریلیا کے کیمرن گرین 17.50 کروڑ روپے میں ممبئی انڈینس کے ساتھ جڑ گئے ہیں ۔ انگلش بلے باز ہیری بروک پر سن رائزرس حیدرآباد نے 13.25 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ ان تین کھلاڑیوں کو اتنی موٹی قیمت میں خریدے جانے بعد فینس نے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے ۔
آئی پی ایل 2023 کی نیلامی کوچی میں آج یعنی 23 دسمبر کو جاری ہے۔ 50 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل 163 کرکٹروں کو ان کی فرنچائزیوں نے بنائے رکھا گیا تھا ۔ نیلامی میں 405 کھلاڑیوں پر بولی لگ رہی ہے ۔ ان میں سے 273 کھلاڑی ہندوستانی ہیں جبکہ 132 کھلاڑی غیر ملکی ہیں ۔ 87 سلاٹ خالی ہیں، جن کے لئے سبھی دس ٹیمیں بولی لگا رہی ہیں ۔ نیلامی میں کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ بیس پرائس دو کروڑ روپے ہے ۔ اس میں 19 غیر ملکی کھلاڑی ہیں ۔ گیارہ کھلاڑیوں کی بیس پرائس ڈیڑھ کروڑ روپے ہے ۔
نیلامی میں کئی کھلاڑیوں پر کروڑوں روپے کی بولی لگائی گئی ہے ۔ 24 سال کے سیم کرن ابھی تک آئی پی ایل میں سب سے مہنگے بکنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کرس ماریس کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے ، جو 16.25 کروڑ روپے میں راجستھان میں شامل ہوئے تھے ۔ وہیں نیلامی میں پہلی مرتبہ شامل ہوئے کیمرن گرین اور ہیری بروک پر پیسوں کی بارش ہوگئی ہے ۔ نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر پیسوں کی اتنی برسات ہونے کے بعد فینس نے پی ایس ایل کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے، جس میں سب سے پلیٹینم کٹیگری کھلاڑی تو تقریبا 1.40 کروڑ روپے ہی ملتے ہیں ۔
بتادیں کہ ان تین کھلاڑیوں کے علاوہ کئی اور کھلاڑیوں پر بھی فرنچائزی کروڑوں روپے خرچ کرچکی ہیں ۔ مکیش کمار کو دہلی کیپٹلس نے 5.5 کروڑ روپے، شیوم ماوی کو گجرات ٹائٹنز نے چھ کروڑ روپے، کیس بھارت کو گجرات ٹائٹنز نے 1.2 کروڑ ، ویورانت شرما کو سن رائزرس حیدرآباد نے 2.6 کروڑ روپے ، عادل رشید کو سن رائزرس حیدرآباد نے تین کروڑ روپے میں خریدا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔