IPL 2023: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی

IPL 2023: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی (instagram )

IPL 2023: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی (instagram )

IPL 2023: پچھلے سیزن اپنی طوفانی گیند بازی سے بلے بازوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک آئی پی ایل کے سولہویں ایڈیشن میں پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کیلئے ترس رہے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پچھلے سیزن اپنی طوفانی گیند بازی سے بلے بازوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے والے سن رائزرس حیدرآباد کے نوجوان تیز گیند باز عمران ملک آئی پی ایل کے سولہویں ایڈیشن میں پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کیلئے ترس رہے ہیں ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے حالانکہ اس سیزن کے ابتدائی کچھ میچوں میں انہیں موقع دیا، لیکن اس کے بعد انہیں پلیئنگ الیون سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ۔ لوگوں کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر پچھلے سیزن جو گیندباز میچ ونر ثابت ہورہا تھا، اس کو اچانک حیدرآباد کی پلیئنگ الیون میں جگہ کیوں نہیں مل رہی ہے؟ عمران کے پلیئنگ الیون سے باہر کئے جانے کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ براین لارا نے اب خاموشی توڑی ہے۔

    براین لارا نے عمران ملک کو پچھلے کچھ میچوں میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کرنے کے فیصلہ کا بھی دفاع کیا ۔ ملک فی الحال سیشن میں 12 میں سے سات میچوں میں کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے صرف پانچ وکٹیں لی ہیں ۔ انہوں نے پچھلے سیشن میں 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    براین لارا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کھلاڑی کی فارم پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ ہمیں عمران سے کافی امیدیں تھیں، ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے ڈیل اسٹین تھے، لیکن ہم ہر میچ جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں اور اس کیلئے ہمیں اپنی بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتارنی ہوتی ہے ۔ فارم ایسی چیز ہے جس پر ہم ٹیم کا انتخاب کرتے وقت دھیان دیتے ہیں۔ ہمارے پاس 25 کھلاڑی ہیں، جن میں سے ہمیں ٹیم کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

    لارا نے عمران کا موازنہ کارتک تیاگی سے کیا، جنہیں اس سیزن میں ابھی تک صرف ایک میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔ بقول لارا میں چاہتا ہوں کہ آپ (میڈیا) مجھ سے تیاگی کے بارے میں سوال پوچھیں، کیونکہ وہ بھی خاص صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن اس کو صرف ایک موقع ملا ہے ۔ اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے ٹیم کے انتخاب میں کچھ غلطی کی ہے ۔

    خیال رہے کہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے میچ ہار کر پلے آف کی ریس سے باہر ہوچکی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: