IPL 2023: چنئی سپرکنگز کی فائنل میں شاندار انٹری، ٹائٹنز کو گھر میں ہرایا، ہاردک اینڈ کمپنی کو ملے گا ایک اور موقع

IPL 2023: چنئی سپرکنگز کی فائنل میں شاندار انٹری، ٹائٹنز کو گھر میں ہرایا، ہاردک اینڈ کمپنی کو ملے گا ایک اور موقع (AP)

IPL 2023: چنئی سپرکنگز کی فائنل میں شاندار انٹری، ٹائٹنز کو گھر میں ہرایا، ہاردک اینڈ کمپنی کو ملے گا ایک اور موقع (AP)

IPL 2023 : چار مرتبہ کی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ شکست کے باوجود ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : 4 مرتبہ کی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے پہلے کوالیفائر میچ میں گجرات ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ شکست کے باوجود ہاردک پانڈیا کی گجرات ٹائٹنز کو فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ گجرات کی ٹیم اب لکھنؤ سپر جائنٹس اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے جانے والے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

    173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے شبھمن گل نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔ راشد خان نے 16 گیندوں میں 30 رنز بنائے جبکہ داسن شناکا 17 اور وجے شنکر 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سلامی بلے باز ردھیمان ساہا 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ گجرات کی ٹیم 20 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سی ایس کے کی جانب سے دیپک چاہر، مہیش ٹیکشنا اور رویندر جڈیجہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ 2 وکٹیں متھیسا پتھیرانا اور ایک وکٹ تشار دیش پانڈے کے حصے میں آئی۔

    اس سے پہلے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ نے لائف لائن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو 7 وکٹ پر 172 رنز تک روک کردیا۔ ریتوراج نے اپنی 44 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے ڈیون کانوے کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 64 گیندوں میں 87 رنز کی شراکت داری کی۔ تاہم کانوے اپنے 34 گیندوں پر 40 رنز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے۔

    اجنکیا رہانے (10 گیندوں میں 17)، امباتی رائیڈو (9 گیندوں میں 17) اپنی اننگز کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ رویندر جڈیجہ نے آخر میں 16 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

    یہ بھی پڑھئے: مہندر سنگھ دھونی اگلے سال آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں اس پر فیصلہ، جلد ہوگا اعلان


    یہ بھی پڑھئے: IPL کے پلے آف مقابلے کہاں اور کون سی ٹیم کے درمیان کھیلے جائیں گے، جانیے مکمل شیڈول




    گجرات ٹائٹنز کی جانب سے محمد سمیع اور موہت شرما نے دو دو جبکہ درشن نالکنڈے، راشد خان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: