IPL 2023: سپر کنگز کے رنوں کے پہاڑ میں دبے نائٹ رائیڈرز، ٹاپ پر پہنچی دھونی کی چنئی
IPL 2023: سپر کنگز کے رنوں کے پہاڑ میں دبے نائٹ رائیڈرز، ٹاپ پر پہنچی دھونی کی چنئی (AP)
IPL 2023 : اس جیت کے ساتھ ہی مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی سی ایس کے کے 7 میچوں میں 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ کے کے آر کی 7 میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔
نئی دہلی : چنئی سپر کنگز نے تجربہ کار اجنکیا رہانے، ڈیون کونوے اور شیوم دوبے کی شاندار اننگز کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 49 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2023 میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔ کولکاتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں چوکوں اور چھکوں کی زبردست بارش ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی سی ایس کے کے 7 میچوں میں 10 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ کے کے آر کی 7 میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔
سی ایس کے کی طرف سے دئے گئے 236 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی ٹیم 8 وکٹ پر 186 رنز ہی بنا سکی۔ کولکاتہ کی جانب سے جیسن رائے نے 26 گیندوں پر 61 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ جیسن رائے نے 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جو اس سیزن کی دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔ رنکو سنگھ نے ناٹ آوٹ 53 رنز بنائے۔ کولکاتہ کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے ایک کے اسکور پر اپنے دو وکٹ گنوا دئے۔ سلامی بلے باز سنیل نارائن کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ این جگدیشن ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان نتیش رانا نے 27 اور وینکٹیش ائیر نے 20 رنز بنائے۔ آندرے رسل 9 اور ڈیوڈ ویس ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سی ایس کے کی طرف سے تشار دیش پانڈے اور مہیش تیکشنا نے 2-2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس سے پہلے اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے کی نصف سنچریوں کی مدد سے چنئی سپر کنگز نے 4 وکٹوں پر 235 رنز بنائے۔ رہانے نے 29 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔ انہوں نے شیوم دوبے (21 گیندوں میں 50 رنز، دو چوکے، پانچ چھکے) کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے صرف 32 گیندوں میں 85 رنز کی شراکت داری کی۔
سی ایس کے ایڈن گارڈنز میں ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ ان دونوں کی اننگز کی وجہ سے ٹیم نے آخری آٹھ اوورز میں 126 رنز بنائے۔ دونوں کے علاوہ اوپنر ڈیون کانوے (56) نے بھی نصف سنچری بنائی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔