IPL 2023 : چنئی کی بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی، LSG پر جیت کے ساتھ CSK کا کھلا کھاتہ

IPL 2023 : چنئی کی بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی، LSG پر جیت کے ساتھ CSK کا کھلا کھاتہ ۔ AP

IPL 2023 : چنئی کی بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی، LSG پر جیت کے ساتھ CSK کا کھلا کھاتہ ۔ AP

IPL 2023 : لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریتوراج گائیکواڑ کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹوں پر 217 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ یہ میچ 12 رنز سے جیت کر چنئی نے ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ کھولا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں سیزن میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ریتوراج گائیکواڑ کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے 7 وکٹوں پر 217 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ یہ میچ 12 رنز سے جیت کر چنئی نے ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ کھولا۔

    دہلی کیپٹلز کے خلاف طوفانی بلے بازی کرنے والے کائل میئرز نے چنئی کے گیند بازوں کو بھی باؤنڈری کے پار پہنچایا ۔ 218 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنو کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا، لیکن دوسرے اینڈ پر کے ایل راہل نے سست اننگز کھیل کر مشکلات پیدا کر دیں۔ میئرز 22 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا اور پھر کے ایل راہل نے اپنا وکٹ گنوادیا۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہاں سے شروع ہوا اور چنئی نے واپسی کرلی ۔

    اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں تہلکہ مچانے والے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف بھی شاندار بلے بازی کی۔ ڈیون کانوے کے ساتھ مل کر 9 اوورز میں 100 رنز بناڈالے۔ ریتوراج 31 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کانوے 47 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے لیکن ٹیم کو طوفانی آغاز فراہم کردیا۔ شیوم دوبے، امباتی رائیڈو اور پھر آخری میں کپتان مہندر سنگھ دھونی نے چھکے لگا کر اسکور کو 217 رنز تک پہنچا دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: فاف ڈوپلیسس اور وراٹ نے ایم آئی کے گیندبازوں کو جم کر دھویا، بنگلورو کو ملی بڑی جیت


    یہ بھی پڑھئے: تین طوفانی نصف سنچریاں، چہل کے 300 ٹی ٹوینٹی وکٹ، راجستھان نے حیدرآباد کو روندا



    لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے میچ میں دہلی کیپٹلز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چنئی سپر کنگز کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔ پیر کو کھیلے گئے میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے کھاتے میں 2 میچوں کے بعد 1 جیت اور 1 ہار ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: