IPL 2023 : سی ایس کے کی جیت میں چمکے کانوے اور جڈیجہ، حیدرآباد کو ملی ایک اور ہار
IPL 2023 : سی ایس کے کی جیت میں چمکے کانوے اور جڈیجہ، حیدرآباد کو ملی ایک اور ہار (Devon Conway/Instagram)
IPL 2023 : ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایس آر ایچ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 134 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے نے اس کو آسانی سے آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کا 29 واں میچ چنئی میں چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں چنئی کی ٹیم سات وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایس آر ایچ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 134 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے نے اس کو آسانی سے آٹھ گیندیں باقی رہتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ڈیون کانوے کا بلے سی ایس کے کی جیت میں جم کر چلا۔ انہوں نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 57 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران انہوں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رنز کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کھیلی۔ کانوے کے علاوہ دوسرے سلامی بلے باز گائیکواڑ نے بھی اچھے ہاتھ دکھائے۔ انہوں نے 30 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ اس سے پہلے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایس آر ایچ کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی سلامی بلے باز ابھیشیک شرما رہے۔ انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران ان کے بلے سے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز نکلے۔ شرما کے علاوہ راہل ترپاٹھی نے 21 گیندوں میں 21 رنز اور ہیری بروک نے 13 گیندوں میں 18 رنز کا تعاون دیا۔
گیند بازی کے دوران سی ایس کے کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ زبردست فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے چار اوور پھینکے اور اس دوران انہوں نے 22 رنز خرچ کرکے سب سے زیادہ تین کامیابیاں حاصل کیں۔ ایس آر ایچ کیلئے مینک مارکنڈے سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے کل چار اوور پھینکے اور اس دوران 23 رنز دے کر دو کامیابیاں حاصل کیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔