IPL 2023 : چنئی کی دھماکہ دار جیت، دہلی کیپیٹلز کو روند کر پلے آف میں بنائی جگہ
IPL 2023 : چنئی کی دھماکہ دار جیت، دہلی کیپیٹلز کو روند کر پلے آف میں بنائی جگہ ۔ تصویر : AP
IPL 2023 : انڈین پریمیئر لیگ کے ایک اور سیزن میں چنئی سپر کنگز نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔ ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں کھیلنے اتری چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے ایسا طوفانی کھیل دکھایا کہ میچ کو یکطرفہ کر دیا۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے ایک اور سیزن میں چنئی سپر کنگز نے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔ ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف کرو یا مرو کے میچ میں کھیلنے اتری چنئی سپر کنگز کی ٹیم نے ایسا طوفانی کھیل دکھایا کہ میچ کو یکطرفہ کر دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڑ اور ڈیون کانوے کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت 3 وکٹ پر 223 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ دہلی کی ٹیم جیت کے ہدف کے سامنے بے بس اور لاچار نظر آئی۔
کرو یا مرو کے میچ میں چنئی سپر کنگز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ ریتوراج گائیکواڑ اور ڈیون کانوے نے پہلی وکٹ کے لئے 141 رنز جوڑے۔ دونوں بلے باز سنچری بنانے سے بھلے ہی چوک گئے، لیکن زبردست اننگز کھیلی۔ ریتوراج نے 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کانوے نے 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔ دہلی کی ٹیم 224 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری اور توقع کے مطابق آغاز نہیں کر سکی۔ گزشتہ میچ کے ہیرو پرتھوی شا جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور فل سالٹ بھی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔ آتشی اننگز کھیل کر پنجاب کا کام خراب کرنے والے ریلی روسو کو بھی دیپک چاہر نے پویلین کی راہ دکھادی۔ اس گیند باز نے لگاتار دو گیندوں میں دو وکٹ لے کر دہلی کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
چنئی سپر کنگز کے پہاڑ جیسے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کے لئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک جدوجہد کرنے والی اننگز کھیلی۔ کپتان نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔