IPL 2023: رنکو سنگھ کا بلا پھر چمکا، نتیش کی بھی شاندار اننگز، چنئی کو ہراکر کولکاتہ پلے آف کی ریس میں برقرار
IPL 2023: پھر چمکا رنکو سنگھ کا بلا، نتیش کی بھی شاندار اننگز، چنئی کو ہراکر کولکاتہ پلے آف کی ریس میں برقرار (IPL)
IPL 2023: آئی پی ایل 2023 کے 61ویں میچ میں ایک مرتبہ پھر رنکو سنگھ کا جادو چل گیا۔ کپتان نتیش رانا کے ساتھ مل کر رنکو سنگھ نے 99 رنز کی شراکت داری کی اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چنئی سپر کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔
نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کے 61ویں میچ میں ایک مرتبہ پھر رنکو سنگھ کا جادو چل گیا۔ کپتان نتیش رانا کے ساتھ مل کر رنکو سنگھ نے 99 رنز کی شراکت داری کی اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چنئی سپر کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دونوں نے اس میچ میں نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی کے کے آر نے دو پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ اس کے پاس 13 میچوں کے بعد چھ جیت ہوگئی ہے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات کافی خراب رہی۔ نتیش رانا کی ٹیم صرف 33 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھیں۔ دیپک چاہر نے یہ تینوں وکٹیں حاصل کیں۔ جیسن رائے 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز ایک رن کے ذاتی سکور پر آوٹ ہوگئے۔ دیپک چاہر نے وینکٹیش ائیر کو اپنا تیسرا شکار نو رنز پر رن بنایا۔ کے کے آر کی چوتھی وکٹ 18ویں اوور میں رنکو سنگھ کی شکل میں گری، جب ان کی جیت تقریباً یقینی تھی۔ رنکو نے 43 گیندوں میں 54 رنز بنائے جبکہ نتیش رانا نے 44 گیندوں میں 57 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کے کے آر نے 145 رنز کا ہدف نو گیندیں باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے سنیل نارائن نے چار اوورز میں 15 رن دے کر دو وکٹ لئے۔ چکرورتی نے دو کامیابیاں حاصل کیں لیکن چار اوورز میں 36 رنز خرچ کئے۔ ایک وکٹ لینے والے شاردل ٹھاکر بہت کفایتی رہے۔ انہوں نے تین اوورز میں 15 رنز دئے۔ ویبھو اروڑہ نے چار اوور میں 30 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
وہیں شیوم دوبے نے 34 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 48 رنز بنا کر چنئی کو مسابقتی اسکور تک پہنچا دیا۔ ایک وقت تھا جب چنئی نے 11ویں اوور میں 72 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دی تھیں، لیکن دوبے نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لئے 53 گیندوں پر 68 رنز کی شراکت داری کی۔ جڈیجہ نے 20 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔