IPL 2023 : کپتان دھونی کے 200 ویں میچ کی پارٹی خراب، اشون ۔ چہل نے بگاڑا چنئی کا کھیل، راجستھان کی تیسری جیت

کپتان دھونی کے 200 ویں میچ کی پارٹی خراب، اشون ۔ چہل نے بگاڑا چنئی کا کھیل، راجستھان کی تیسری جیت ۔ AP

کپتان دھونی کے 200 ویں میچ کی پارٹی خراب، اشون ۔ چہل نے بگاڑا چنئی کا کھیل، راجستھان کی تیسری جیت ۔ AP

IPL 2023 : کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 200ویں میچ میں راجستھان نے جوس بٹلر کی نصف سنچری کی بدولت 175 رنز بنائے۔ چنئی کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 172 رنز ہی بنا سکی اور کپتان کا یادگار میچ نہیں جیت سکی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے 200ویں میچ میں راجستھان نے جوس بٹلر کی نصف سنچری کی بدولت 175 رنز بنائے۔ چنئی کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 172 رنز ہی بنا سکی اور کپتان کا یادگار میچ نہیں جیت سکی۔

    اپنے تجربے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے آر اشون نے غلط وقت پر چنئی ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ انہوں نے پہلے خطرناک نظر آنے والے اجنکیا رہانے کو 31 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر شیوم دوبے کا وکٹ لیا۔ دو جھٹکوں کے بعد سنبھلنے کی کوشش کررہی چنئی کو امباتی رائیڈو اور پھر نصف سنچری بنانے والے ڈیون کانوے کو آؤٹ کر کے واپس بھیجا ۔

    ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے اتری چنئی کو شروع میں ہی ریتوراج گائیکواڑ کی شکل میں جھٹکا لگا۔ اس کے بعد آخری میچ کے ہیرو اجنکیا رہانے میدان میں اترے اور اپنے ہی جارحانہ انداز میں شاٹس لگانے لگے۔ صرف 19 گیندوں میں 2 چوکے اور 1 چھکا لگا کر 31 رنز بناکر انہوں اپنی وکٹ گنوادی۔ یہاں سے ٹیم کو ڈیون کانوے نے سنبھالا اور دوسرے اینڈ پر انہوں نے جوس بٹلر کی طرح نصف سنچری بنائی ۔ تاہم  وہ نصف سنچری بناتے ہی آؤٹ ہو گئے۔

    راجستھان کی ٹیم کے لئے بلے بازی کا آغاز اچھا نہیں رہا تھا اور یشسوی جیسوال جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے ایک اینڈ تھام لیا اور بلے باز دوسرے اینڈ پر آتے جاتے رہے۔ اس دوران آر اشون نے تیز رفتار 30 رنز بنا کر رنز کی رفتار کو سنبھالا۔

    یہ بھی پڑھئے: رنکو سنگھ نے رقم کی تاریخ، 20 ویں اوور میں لگائے اتنے چھکے، اڑا دئے راشد خان کے ہوش!


    یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل میں RCB کی جرسی پہننا چاہتا ہے پاکستان کا یہ طوفانی بلے باز، کہی یہ بڑی بات



    دوسری جانب بٹلر نے اپنی نصف پوری کی ۔ اپنے مزاج کے برعکس کھیلتے ہوئے انہوں نے 33 گیندوں میں 1 چوکا اور 4 چھکے لگا کر پچاس رنز بنائے۔ آخر میں شیمرون ہیٹمائر نے آکر بڑے شاٹس کھیلے اور اسکور کو 175 رنز تک پہنچا دیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: