IPL 2023: پہلے منہ پر انگلی رکھ کر کرایا خاموش .... پھر گلے لگا کر دی مبارکباد، سراج۔ سالٹ کی 'جنگ' میں کس کی ہوئی جیت؟

پہلے منہ پر انگلی رکھ کر کرایا خاموش .... پھر گلے لگا کر دی مبارکباد، سراج۔ سالٹ کی 'جنگ' میں کس کی ہوئی جیت؟ (@mufaddal_vohra)

پہلے منہ پر انگلی رکھ کر کرایا خاموش .... پھر گلے لگا کر دی مبارکباد، سراج۔ سالٹ کی 'جنگ' میں کس کی ہوئی جیت؟ (@mufaddal_vohra)

IPL 2023: آئی پی ایل کا 16واں سیزن جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک بھی تیز ہونے لگی ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے تیز گیند باز محمد سراج آئی پی ایل کے پچاسویں میچ میں دہلی کیپٹلز کے سلامی بلے باز فل سالٹ سے الجھتے ہوئے نظر آئے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : آئی پی ایل کا 16واں سیزن جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک بھی تیز ہونے لگی ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے تیز گیند باز محمد سراج آئی پی ایل کے پچاسویں میچ میں دہلی کیپٹلز کے سلامی بلے باز فل سالٹ سے الجھتے ہوئے نظر آئے ۔ اپنی گیند کو باونڈری کے باہر جاتا دیکھ کر سراج بوکھلا گئے ۔ بعد میں امپائر اور دوسرے اینڈ پر موجود دہلی کیپیٹلز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے معاملہ کو ٹھنڈہ کرایا ۔ میچ کے بعد سراج نے سالٹ کے گلے لگ کر انہیں شاندار اننگز کی مبارکباد دی ۔ اس طرح دو کھلاڑیوں کی جنگ میں آخرکار کرکٹ کی جیت ہوئی ۔

    دراصل دہلی کیپٹلز کی اننگز کا پانچواں اوور محمد سراج لے کر آئے ۔ سراج کے اس اوورز کی پہلی دو گیندوں پر سالٹ نے چھکا لگا دیا ۔ تیسری گیند پر پھر سراج کو چوکا لگ گیا ۔ یعنی پہلی تین گیند پر سالٹ نے 16 رنز بنا لئے تھے ۔ سراج نے چوتھی گیند پٹکی ہوئی پھینکی ، جو سالٹ کے سر کے اوپر سے نکل گئی ۔ سالٹ نے اس گیند پر بھی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، مگر اس میں وہ کامیاب نہیں ہوئے ۔ اس کے بعد سراج دہلی کے سلامی بلے باز سالٹ کے پاس پہنچ گئے اور انہیں بھلا برا کہنے لگے۔ سالٹ نے بھی سراج کو انہیں کی زبان میں جواب دیا ۔ اس کے بعد وارنر اور امپائر نے معاملہ کو ٹھنڈہ کرایا، جس کا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔



    خیال رہے کہ اس سے پہلے رائل چیلنجرس بنگلورو اور لکھنو سپر جائنٹس کے درمیان تنازع کی شروعات بھی محمد سراج نے ہی کی تھی ۔ جب وراٹ کوہلی اپوزیشن گیند باز نوین الحق سے بھڑ گئے تھے ۔ میچ ختم ہونے کے بعد وراٹ اور سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر بھی نوک جھونک کرتے نظر آئے ۔ دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ لگایا گیا تھا ۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: ممبئی انڈینز کیلئے 200 ویں میچ میں اترے ہٹ مین روہت شرما نے بنایا یہ شرمناک ریکارڈ


    یہ بھی پڑھئے: کوہلی سے پنگا لینے کے بعد افغان اسٹار نے دھونی کے ساتھ کھینچوائی تصویر، فینس نے .....



    بتادیں کہ اس میچ میں فل سالٹ نے 45 گیندوں پر 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 87 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔ میچ کے بعد سراج نے گلے لگایا اور سالٹ کو اس کی شاندار اننگز پر مبارکباد دی۔ سراج نے اپنے 2 اوورز میں 28 رنز دئے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: