IPL 2023 : ڈیوڈ وارنر کی کپتانی اننگز، دہلی کیپٹلز نے لگاتار 5 ہار کے بعد چکھا جیت کا مزہ، کے کے آر کو ہرایا

IPL 2023 : ڈیوڈ وارنر کی کپتانی اننگز، دہلی کیپٹلز نے لگاتار 5 ہار کے بعد چکھا جیت کا مزہ، کے کے آر کو ہرایا (AP)

IPL 2023 : ڈیوڈ وارنر کی کپتانی اننگز، دہلی کیپٹلز نے لگاتار 5 ہار کے بعد چکھا جیت کا مزہ، کے کے آر کو ہرایا (AP)

IPL 2023 : دہلی کیپٹلز کو آخر کار آئی پی ایل 2023 کی پہلی جیت مل گئی ہے۔ لگاتار 5 شکستوں کے بعد دہلی کیپٹلز اپنے گھر پر شاندار جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : دہلی کیپٹلز کو آخر کار آئی پی ایل 2023 کی پہلی جیت مل گئی ہے۔ لگاتار 5 شکستوں کے بعد دہلی کیپٹلز اپنے گھر پر شاندار جیت درج کرنے میں کامیاب رہی۔ ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں دہلی کیپٹلس نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 28ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ دہلی کی جیت میں گیند بازوں کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر بھی ہیرو رہے۔ دہلی کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کی، جس کی وجہ سے کولکاتہ کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی۔

    کولکتہ کی طرف سے دئے گئے 128 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے 19.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ ڈیوڈ وارنر نے 41 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 33 گیندوں میں نصف سنچری بنائی۔ وارنر نے رواں سیزن میں چوتھی مرتبہ نصف سنچری بنائی ۔

    ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کو 38 کے مجموعی اسکور پر پہلا جھٹکا لگا۔ سلامی بلے باز پرتھوی شا لگاتار چھٹے میچ میں بھی فلاپ رہے ۔ پرتھوی کو 13 رنز کے ذاتی اسکور پر ورون چکرورتی نے بولڈ کیا ۔ مچل مارش بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور وہ بھی 9 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر فلپ سالٹ نے بھی مایوس کیا ۔ اس کے بعد منیش پانڈے سیٹ ہونے کے باوجود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انوکول نے انہیں اپنا شکار بنایا۔ نتیش رانا نے امان خان کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹا دیا۔ اکشر پٹیل 19 رنز بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔

    ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل میں کولکاتہ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے کے کے آر کے خلاف اب تک 32 اننگز میں 1040 رنز بنائے ہیں۔ وارنر نے روہت کا یہ ریکارڈ 26 اننگز میں توڑ دیا۔

    یہ بھی پڑھئے: RR VS LSG score: لکھنؤ نے راجستھان کو 10 رن سے دی شکست، لگایا جیت کا چوکا


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: دہلی کیپیٹلس کو لگا بڑا جھٹکا، یہ نوجوان اسٹار کھلاڑی پورے سیزن سے ہوا باہر


    اس سے پہلے دہلی نے ٹاس جیت کر کولکاتہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ کولکاتہ نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں، جس کی وجہ سے اس کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کے کے آر نے پہلی مرتبہ جیسن رائے اور لٹن داس کے ساتھ اوپننگ کی، لیکن لٹن کچھ خاص نہیں کر سکے۔ جیسن رائے نے 39 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ لیٹن 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    کے کے آر کے صرف 3 بلے باز ہی دس کے ہندسے کو چھو سکے۔ آندرے رسل نے ضرور کچھ اچھے شاٹس کھیلے، لیکن تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ رسل نے 31 گیندوں پر ناٹ آوٹ 38 رنز بنائے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: